فائرنگ سے کمشنر کی حالت نازک ، گولی سر سے پار نکل گئی ، دماغ کے کئی حصے متاثر، لاتور کمشنر بابا صاحب منوہرے کی خودکشی کی کوشش یا....؟ پولس تحقیقات میں مصروف
لاتور: 6 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) لاتور میونسپل کارپوریشن کے کمشنر بابا صاحب منوہرے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، تفصیلات کے مطابق گولی ان کی کھوپڑی میں گھس کر آر اپر نکل گئی، میونسپل کارپوریشن کمشنر بابا صاحب منوہرے نے سنیچر کی رات خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔ بابا صاحب منوہرے نے ایک سرکاری بنگلے میں رات کے قریب 11.15 بجے ریوالور سے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔جس میں بابا صاحب منوہرے شدید زخمی ہیں اور ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ لاتور کے سہیادری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
بابا صاحب منوہرے نے ہفتہ کی رات ہمیشہ کی طرح اپنے خاندان کے ساتھ کھانا کھایا اور گپ شپ کی۔ اس کے بعد بابا صاحب منوہرے کمرے میں گئے اور ریوالور سے خود کو گولی مار لی۔ گولیوں کی آواز سن کر ان کے گھر والے کمرے میں گئے، اس وقت بابا صاحب کو زخمی حالت میں دیکھا گیا۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ تاہم بابا صاحب منوہرے کی حالت تشویشناک ہے۔سہیادری اسپتال کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ہنومنت کنیکر کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق بابا صاحب منوہرے کے سر میں جو گولی لگی وہ دائیں جانب سے گزری ہے۔ اس گولی سے بابا صاحب منوہرے کی کھوپڑی میں شگاف پڑ گیا اور گولی سر سے نکل گئی۔ بابا صاحب کے دماغ کے کچھ حصے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بابا صاحب منوہرے کے دماغ میں ٹوٹی ہوئی کھوپڑی کے کچھ ٹکڑے بکھرے پڑے ہیں۔ ڈاکٹر اس کے لیے ان کا آپریشن کرنے والے تھے۔ یہ سرجری کیسے کی گئی اس بارے میں ابھی تک معلومات نہیں مل سکی ہیں۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ بابا صاحب منوہرے کی حالت اب بھی نازک ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرس بابا صاحب منوہرے کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
باباصاحب منوہرے ایک سخت ڈسپلن اور ایک صاف گو افسر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ اس سے پہلے انہوں نے مراٹھواڑہ کے دھراشیو، ناندیڑ اضلاع میں کام کیا۔ وہ شروع میں لاتور میونسپل کارپوریشن میں ایڈیشنل کمشنر تھے۔ بعد میں وہ ترقی پا کر میونسپل کارپوریشن کمشنر بن گئے۔ بابا صاحب منوہرے نے خودکشی کا انتہائی قدم کیوں اٹھایا؟ اس کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا ہے۔ انہوں نے لاتور میونسپل کارپوریشن کے معاملات کو بہت اچھی طرح سے چلایا۔ بابا صاحب منوہرے کی خودکشی کی کوشش کی خبر سامنے آتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سہیادری اسپتال پہنچ گئے۔ لاتور پولیس نے بابا صاحب منور کے گھر بھی جا کر واقعہ کا پنچنامہ کیا۔ پولیس فی الحال واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com