ووٹرز کے حقوق کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے: اسلام پارٹی اور سماجوادی پارٹی کا مشترکہ فیصلہ
ایس آئی آر میپنگ کے باوجود جن ووٹرز کے انومریشن فارم نہیں آئے، وہ فوری رابطہ کریں: مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کا اعلان
مالیگاؤں : 18 جولائی(پریس ریلیز) عوام کے حقِ رائے دہی کے تحفظ اور ووٹر لسٹوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف اسلام پارٹی اور سماجوادی نے ایک بڑا اور اہم مشترکہ فیصلہ کیا ہے۔مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے کنوینر آصف شیخ رشید و مستقیم ڈگنیٹی کی ایک اہم میٹنگ میں دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ہر ووٹر کے جمہوری حق کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے اور کسی بھی شہری کا حقِ رائے دہی ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔آصف شیخ کے مطابق، ووٹر لسٹوں کی حالیہ جانچ (SIR) کے دوران یہ سنگین معاملہ سامنے آیا ہے کہ جن لوگوں کا ایس آئی آر میپنگ کا عمل کامیابی سے مکمل ہو چکا تھا، اب انومریشن فارم میں ان کے نام غائب ہیں۔ اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ ایسے ووٹرز کے نام ووٹر لسٹ سے کاٹ دیے گئے ہیں۔اس ناانصافی کے خلاف مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی نے مشترکہ طور پر مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ متاثرہ ووٹرز کے نام دوبارہ لسٹ میں شامل کرائے جا سکیں۔
اس ضمن میں مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اگر مالیگاؤں کے افراد کو انصاف نہیں ملا تو پھر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کا راستہ اپنایا جائے گا ۔مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی جانب سے ایسے تمام متاثرہ ووٹرز سے اپیل کی گئی ہے جن کے نام کاٹ دیے گئے ہیں اور انہیں انومریشن فارم نہیں دیا گیا ہے وہ فوری طور پر اپنے ضروری دستاویزات جمع کرائیں۔ ان دستاویزات میں میپنگ کا اسکرین شاٹ،موجودہ ووٹر لسٹ کی زیراکس کاپی یا ووٹر سلپ ، سن 2002 کی ووٹر لسٹ کی زیراکس کاپی اور ادھار کارڈ شامل ہیں۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے حق کے تحفظ کے لیے ان کاغذات کے ساتھ دونوں پارٹیوں کے دفاتر سے فوری رابطہ قائم کریں۔
کاغذات جمع کرنے کے لیے اسلام پارٹی اور سماجوادی پارٹی کی جانب سے الگ الگ اوقات کا اعلان کیا گیا ہے۔ متاثرہ ووٹرز اپنے کاغذات 18 جولائی سے 25 جولائی کی صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک آگرہ روڈ پر واقع شیخ رشید بھون میں اسلام پارٹی کے آفس پر جمع کرا سکتے ہیں۔ اسی طرح، جو لوگ رات کے وقت آنا چاہیں، وہ رات 9 بجے سے 12 بجے کے درمیان سماجوادی پارٹی کے دفتر پہنچ کر اپنے مذکورہ کاغذات جمع کرا سکتے ہیں تاکہ اس مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔


0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com