مالیگاؤں فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کی کارروائی،درے گاؤں علاقہ میں پانچ اسٹون کریشر سیل
مالیگاؤں : 11 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) درے گاؤں علاقہ میں جاری غیر قانونی طور پر بجلی کنیکشن حاصل کر فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کی ملکیت پر قائم پہاڑ کو کاٹ کر پتھروں سے کھڑی بنانے کے عمل کیخلاف آج فاریسٹ ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کی ۔تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں سب ڈویژن کے مالیگاؤں جنگلاتی علاقے میں مشترکہ کارروائی کی گئی۔ڈپارٹمنٹ کو اطلاع ملی تھی کہ مالیگاؤں کے جنگلاتی علاقہ کے تحت دریگاؤں سیل نمبر 83 اور سیل نمبر 275 میں غیر قانونی اسٹون کریشر چلائے جارہے ہیں۔ اس کے مطابق مالیگاؤں سٹانہ اور تارہ آباد فاریسٹ آپریشن علاقوں کے تمام فیلڈ اسٹاف کے ساتھ ساتھ ایم ایس ای بی بجلی تقسیم کے ملازمین اور پولس اسٹیشن پوارواڑی کے ملازمین نے مشترکہ طور پر پانچ اسٹون کریشروں کے خلاف کارروائی کی۔ اس وقت مذکورہ جگہ کا بجلی کا کنکشن کاٹ کر اسٹون کریشر کو سیل کر دیا گیا۔اس طرح کی اطلاع ایک سرکاری پریس ریلیز میں دی گئی۔


0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com