دسویں بورڈ کے نتائج کا اعلان جمعہ کو دوپہر ایک بجے،طلباء اپنا رزلٹ اس ویب سائٹ پر آن لائن دیکھ سکتے ہیں: بورڈ


دسویں بورڈ کے نتائج کا اعلان جمعہ کو دوپہر 1 بجے،طلبا آن لائن اس ویب سائٹ پر اپنا رزلٹ دیکھ سکتے ہیں: بورڈ 


ممبئی : 7 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاست میں مہاراشٹر بورڈ 10ویں کے طلباء کے لیے بڑی خبر ہے۔ دسویں کے امتحان کے نتائج کا اعلان کل بروز جمعہ کو کیا جائے گا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کے ذریعہ فروری-مارچ 2026 میں منعقدہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (E.10th) امتحان کے نتائج کا کل اعلان کیا جائے گا۔

نتائج کا اعلان جمعہ 08 مئی 2026 کو دوپہر 01.00 بجے آن لائن کیا جائے گا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کے ذریعہ نتائج کا اعلان کرنے سے پہلے صبح 11 بجے ایک پریس کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔اس طرح کی تفصیلات بورڈ نے ظاہر کی ۔دوپہر ایک بجے طلباء آن لائن اپنا رزلٹ درج ذیل ویب سائٹ پر 
mahahsscboard.in
mahresult.nic.in
sscresult.mkcl.org
sscresult.mahahsscboard.in
دیکھ سکتے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

bebaakweekly.blogspot.com