بریکنگ نیوز : شہر کے نامور ڈاکٹرس سمیت گیارہ ملزمین کیخلاف سنگین مقدمہ درج، 9 گرفتار ،12 جون تک پولس تحویل
نابالغ لڑکی سے جنسی تشدد، ڈلیوری اور نوزائیدہ بچی کو فروخت کرنے کا الزام، پولس تحقیقات جاری
مالیگاؤں : 7 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے ایک پرائیویٹ ہیرائی اسپتال میں ایک نابالغ لڑکی کا سیزرین سیکشن کا آپریشن کر کے ڈلیوری کر بچی کی پیدائش کی گئی اور اسے بیچنے کی نیت سے جنم لینے والی بچی کو اپنے پاس رکھنے کے معاملے میں چار ڈاکٹروں سمیت 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان ملزمان میں ایک ریٹائرڈ میڈیکل آفیسر بھی شامل ہے۔ اس معاملے میں یہاں کے جنرل اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جتیندر راؤ صاحب ڈولارے نے کیمپ پولس اسٹیشن میں ایک نامعلوم شخص، سنجے بھاگوت گاولی، پروین دیشمکھ، ڈاکٹر کشور ڈانگے،ڈاکٹر کشوری ڈانگے، نوشین رفیق شیخ، محمد فہیم محمد شفیق، سارتھک پروین جگتاپ اور چار خواتین (تمام ڈاکٹروں سمیت تین خواتین) کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ مذکورہ واقعہ میں مذکورہ ملزمان نے شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ایک نابالغ لڑکی کا سیزیرین آپریشن کیا۔ یہ جاننے کے باوجود کہ لڑکی نابالغ ہے، انہوں نے پولس اور صحت عامہ محکمہ کو اس کی اطلاع نہیں دی۔ اس کے علاوہ، لڑکی کے لیے کوئی قانونی دستاویزات تیار کیے بغیر طبی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، اسکا سیزیرین آپریشن کیا گیا اور اس کی شناخت چھپانے کے لیے اسے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔ شکایت میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس نے جس بچے کو جنم دیا اسے بیچنے کی نیت سے اپنے پاس رکھا۔ ڈاکٹر ڈانگے ریٹائرڈ ہیلتھ آفیسر بتائے جاتے ہیں۔ اس ضمن میں پولس نے بھارتیہ نیائے ساہیتہ کی دفعات 64،65،،137،140 اور 4،6،21 کے علاوہ پوکسو کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور سب انسپکٹر وجئے پوار اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔آج ان ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں معزز جج نے بارہ جون تک پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم دیا ہے۔اس طرح کی تفصیلات بھی ایڈوکیٹ واصف نے دی ۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ڈولارے کو شبہ ہے کہ یہ ایک بڑی سازش میں شامل تھے اور انہوں نے میڈیکل اصولوں کے خلاف 16 سالہ نابالغ بچی کی ڈلیوری کر بچے کو فروخت کرنے کی کوشش کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com