واڈیا ہاسپٹل شروع کرنے برسر اقتدار کی کمشنر کیساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگ
یکم جون سے ہاسپٹل شروع کرنے پر اتفاق ، عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہمارا مقصد :آصف شیخ
مالیگاؤں : 7 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں برسر اقتدار سیکولر فرنٹ اور کانگریس پارٹی عوامی خدمات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے ۔پر روز نئے نئے فیصلے کئے جارہے ہیں ۔ابیہ حال ہی میں ہوئی جنرل بورڈ میٹنگ میں ڈاکٹروں کو مستقل کرنے، مشرقی حصہ میں ہاسپٹل بنانے اور تعمیری کاموں کو انجام دینے کا فیصلہ کیا گیا وہیں اب سابق میئر مرحوم شیخ رشید کی جدوجہد کا ثمرہ رہا ہے کہ علی اکبر اور واڈیا ہاسپٹل ہاسپٹل شہریان کیلئے تیار ہورہا ہے، فی الحال واڈیا ہاسپٹل مکمل طور سے تیار ہے فرنیچر، اسٹاپ کی تقرری وغیرہ کا نظم کرنا باقی ہے جسے 25 مئی تک مکمل کرلیا جائے گا اور انشاءاللہ یکم جون کو واڈیا ہاسپٹل کو باقاعدہ طور پر شروع کیا جائے گا ۔اس طرح کی تفصیلات سیکولر فرنٹ کے قائد آصف شیخ نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو کارپوریشن میں میئر ،کمشنر ،ہیلتھ آفیسر ،استھاپنا انچارج اور دیگر آفیسران کے علاوہ اعجاز بیگ، مستقیم ڈگنیٹی ،خالد حاجی کیساتھ ایک راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جو تھوڑا بہت کام باقی ہے اسے 20 دنوں میں مکمل کیا جائے اور یکم جون سے عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے واڈیا ہاسپٹل شروع کیا جائے ۔اس ہاسپٹل کا افتتاح وزیر صحت کے ہاتھوں کیا جائے اور وزیر تعلیم دادا بھسے سمیت دیگر عہدیداروں کو پروٹوکول کے مطابق مدعو کیا جائے ۔اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ ہم عوام کو بہتر طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کے پابند ہیں، سیکولر فرنٹ عوام صحت، تعمیر و ترقی اور بروقت پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کیلئے پوری تیار ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com