شہر کے مشرقی حصہ میں 30 بیڈ کا ہاسپٹل،ساتھی نہال احمد اسٹڈی سینٹر سمیت کروڑوں کے تعمیری کاموں کا فیصلہ




شہر کے مشرقی حصہ میں 30 بیڈ کا ہاسپٹل،ساتھی نہال احمد اسٹڈی سینٹر سمیت کروڑوں کے تعمیری کاموں کا فیصلہ 


پوار واڑی و درے گاؤں میں تعمیر قبرستان کو فوری شروع کرنے کا مطالبہ 



گیارہ ہزار کالونی میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے برسر اقتدار پابند 



مالیگاؤں : 7 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جنرل بورڈ میٹنگ میں دس عنوانات پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا جس میں مہاراشٹر و مرکزی حکومت کی اسکیم کے تحت کروڑوں روپے کے تعمیری کاموں کو منظوری دی گئی ۔اسی طرح 2010 سے کام کررہے ڈاکٹروں کو بھی مستقل ملازمت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس کے علاوہ شہر کے مشرقی حصہ وارڈ نمبر تین میں قریشہ مسجد کے پاس کارپوریشن کی زمین پر تیس بیڈ کا ہاسپٹل تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی ۔اسی طرح وارڈ نمبر 7 میں ساتھی نہال احمد اسٹڈی سینٹر تعمیر کرنے کیلئے جگہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔یہ جنرل بورڈ میٹنگ میئر نسرین شیخ کی صدارت میں منعقد کی گئی ۔اس میٹنگ میں قرآن پاک سمیت تمام مذاہب کے لٹریچر جو خستہ حالت میں ہوجاتے ہیں شہر کے کونے میں کہیں پڑے رہتے ہیں جس سے بے حرمتی ہوتی ہے ان مذہبی تحریروں اور اوراق کی حفاظت کیلئے انہیں ایک مخصوص جگہ دفن کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔اس میٹنگ میں گیارہ ہزار کالونی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامیہ پابند ہے اس طرح کی گواہی مہاسبھا ہال میں برسر اقتدار نے دی ۔انہوں نے گیارہ ہزار کالونی میں پانی کی فراہمی ،صفائی اور آمد و رفت کیلئے گاڑیوں کا انتظام، طبی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے