شان ہند کون ہے؟جس نے تاریخ رقم کردی، پانچ سیٹوں پر ڈپٹی میئر منتخب ہونے والی مالیگاؤں کی پہلی بنکر خاتون
مالیگاؤں : 9 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ )مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میٹر اور ڈپٹی میئر کے دونوں عہدے پر بیک وقت دو خواتین کی تقرری عمل میں آئی ہے۔ہم نے اسی صفحہ پر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کی جانب سے نسرین خالد شیخ رشید جو میئر منتخب ہوئیں ہیں کے خاندانی و تعیمی پس منظر کو پیش کیا تھا اب قارئین کو بتا دیں کہ مالیگاؤں کارپوریشن کے ڈپٹی میئر عہدہ پر سماج وادی پارٹی کی خاتون کارپوریٹر شان ہند نہال احمد ڈپٹی میٹر کی حیثیت سے منتخب ہوئی ہیں۔ شان ہند نہال احمد کون ہے جس نے مالیگاؤں کارپوریشن عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی ۔شان ہند نہال احمد سماجوادی پارٹی کی مقامی صدر اور کارپوریٹر ہیں ۔انہوں نے پانچ سیٹوں پر ڈپٹی میئر کا عہدہ حاصل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔اس سے قبل سابق ایم ایل آصف شیخ جو 2005 میں صرف 9 سیٹوں پر میئر بننے کا خطاب اپنے نام کیا تھا وہ بھی اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے اور اب شان ہند نے بھی پانچ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے مالیگاؤں کارپوریشن کی تاریخ میں نیا ریکارڈ بنایا ہے اور یہ ریکارڈ انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کے بانی و قائد آصف شیخ و سماجوادی کے مستقیم ڈگنیٹی کے بنائے گئے سیکولر فرنٹ کی مرہون منت قرار دیا جارہا ہے ۔
شان ہند نہال احمد کی تعلیمی و سیاسی قابلیت دیکھیں تو موصوفہ تعلیم کے زمرے میں گریجویٹ کے ساتھ MBA اور LLB تک تعلیم یافتہ ہیں۔40 سالہ شان ہند نہال احمد سابق رکن اسمبلی اور کارپوریشن کے پہلے میئر نہال احمد کی دختر اور سماجوادی پارٹی کے گٹ نیتا مستقیم ڈگنیٹی کی بیوی ہیں۔ شان ہند نہال احمد کی سیاسی جدو جہد و تحریکیں بھی قابل تعریف رہی ہے۔ شان ہند نہال احمد نے سال 2007ء میں کارپوریشن کے چناؤ میں کامیابی حاصل کی بعد ازاں سال 2012ء میں انہیں شکست سے دو چار ہونا پڑا اور سال 2017 میں پھر دوبارہ کارپوریٹر منتخب ہوئیں اور 2022 تک اپوزیشن لیڈر بھی بنائی گئیں ۔ شان ہند کی والدہ ماجدہ نہال احمد جو 2002ء کی اولین باڈی میں کارپوریٹر منتخب ہوئیں اور اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیرمن بھی بنائی گیا گئیں۔اب شان ہند مالیگاؤں کارپوریشن میں ڈپٹی میئر کے فرائض انجام دیگی جو کہ کئی چلینجوں سے بھرا ہوا ہے ۔
1 تبصرے
یہ تبصرہ مصنف کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔
جواب دیںحذف کریںbebaakweekly.blogspot.com