جنرل بورڈ میٹنگ کا ایجنڈا جاری، پہلا عنوان جنم داخلہ، پریس کانفرنس سے میئر و ڈپٹی میئر کی مخطابت، تمام کارپوریٹرس و شہریان سے تعاون کی اپیل



جنرل بورڈ میٹنگ کا ایجنڈا جاری، پہلا عنوان جنم داخلہ، پریس کانفرنس سے میئر و ڈپٹی میئر کی مخطابت، تمام کارپوریٹرس و شہریان سے تعاون کی اپیل 



میونسپل اسپتالوں میں جدید مشنری و طبی سہولیات کی فراہمی، نرسنگ کالج اور آئی چیک اپ و 3D سونو گرافی مشین کا نظم کرنے کا عزم 



مالیگاؤں سٹی بس سروس، اسکول کمیٹی و ٹرسپورٹ کمیٹی کی تشکیل،پرائمری اسکولوں اور اہم راستوں و مقامات پر CCTV کیمرہ لگانے کی تجویز 


مالیگاؤں : 11 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں میئر وہ ڈپٹی میئر عہدہ کیلئے آج برسر اقتدار نے باقاعدہ طور پر کمان سنبھال لی ہے ۔دوپہر میں تین بجے نسرین شیخ خالد نے میئر عہدہ کا چارج لیا ۔اسی طرح ڈپٹی میئر شان ہند نے بھی اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ۔اس موقع پر میئر کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد آج دوپہر میں 3 بجے کارپوریشن میئر آفس میں منعقد کی گئی جس میں نسرین شیخ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج ہم نے میئر و ڈپٹی میئر عہدے کا چارج سنبھالا اور آج سے ہی ہم کام کی شروعات کررہے ہیں اور اس کے لئے سب سے پہلے ہم کارپوریشن کی جنرل بورڈ میٹنگ کا انعقاد کررہے ہیں جو مورخہ 18 فروری بروز بدھ کو دوپہر میں 3 بجے کارپوریشن کے جنرل بورڈ میٹنگ ہال میں منعقد ہوگی ۔اس میٹنگ کیلئے ہم نے ایجنڈا بھی جاری کردیا ہے جس میں ہم نے شہریان سے کئے گئے وعدے کے مطابق پہلا عنوان جنم داخلے کا ایجنڈے میں شامل کیا ہے ۔میئر نسرین شیخ نے کہا کہ میں دوسری پریس کانفرنس اور چارج لینے کے بعد پہلی پریس کانفرنس سے شہریان اور بالخصوص تمام پارٹی کے معزز کارپوریٹرس سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ جنرل بورڈ میٹنگ میں شہر کی تعمیر و ترقی و حفاظت کیلئے اپنا تعاون پیش کریں اور پرامن و جمہوری طریقے سے اس میٹنگ کو کامیاب کریں۔ 

میئر کی پریس کانفرنس کے مطابق جنرل بورڈ میٹنگ میں  اہم و بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے تقریباً 14 عنوانات شامل کئے گئے ہیں جو درج ذیل ہیں ۔

جنرل بورڈ میٹنگ کے تعلق سے میئر کی پریس کانفرنس کے اہم نکات  


1) کارپوریشن کی جنرل بورڈ میٹنگ میں ہم جنم داخلہ معاملہ میں بحث کرتے ہوئے شہریان کے رد کئے گئے جنم داخلوں کو  نئے سرے سے جنم داخلے بنا کردینے کیلئے قانونی طور پر فیصلہ کرینگے ۔


2)تحصیلدار کی سفارش پر ہیلتھ ڈپارٹمنٹ مالیگاؤں کارپوریشن کے ذریعے رد کئے گئے جنم داخلوں کو دوبارہ کس طرح بنا کر دیا جائے؟ اس پر قانونی طور بحث کرتے ہوئے فیصلہ لیا جائے گا ۔

3) کارپوریشن کے ہارون انصاری ہاسپٹل سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں بہتر طبی و جدید سہولیات فراہم کرنے اور 3D سونو گرافی مشین کی سہولت فراہم کرنے و کارپوریشن کے ذریعے نرسنگ کالج کی تعمیر و آئی چیک اپ مشین کا نظم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

4)شہر میں بڑھتی ہوئی جرائم کی واردات کو روکنے اور تعلیم حاصل کررہے بچے و بچیوں کی حفاظت کیلئے کارپوریشن کی پرائمری اسکولوں میں CCTV کیمرہ نصب کرنے کا فیصلہ بھی اس میٹنگ میں کیا جائے گا ۔

5)کارپوریشن ملکیت کی ایمبولینس کا کرایہ فی کلو میٹر 26 روپیہ ہے جو کہ بہت زیادہ ہے جس سے غریب مریضوں کو مالی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے کرایہ کو کم کرنے کا فیصلہ بھی میٹنگ میں کیا جائے گا ۔

6)شہر میں بڑھتی ہوئی چوری کی واردات، چین اسنیچنگ جیسے جرائم پر قابو پانے و لاء اینڈ آرڈر کی بحالی کیلئے اہم راستوں اور اہم مقامات پر CCTV کیمرہ کو نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا ۔

7)مالدہ کی 11 ہزار کالونی میں بڑھتی ہوئی غنڈہ گردی اور چوری کی واردات پر قابو پانے و عوام کو پولس پروٹیکشن دینے کیلئے مالدہ کالونی میں نئے پولس اسٹیشن کیلئے جگہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

8)مالدہ کی 11 ہزار کالونی سے شہر میں آمد و رفت کیلئے کارپوریشن ملکیت کی سٹی بس سروس شروع کرنے اور ٹریفک نظام کو درست کرنے کیلئے ٹرسپورٹ کمیٹی کی تشکیل کرنے کا فیصلہ بھی میٹنگ میں لیا جائے گا ۔

9) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں پہلے اسکول بورڈ کا نظم ہوا کرتا تھا بچوں اور بچیوں کے علاوہ اسکولوں کے مسائل اور معیار تعلیم پر توجہ دی جاتی تھی لیکن اسکول بورڈ ختم ہوجانے سے پرائمری تعلیمی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اسے بہتر بنانے کیلئے ہم اسکول کمیٹی کی تشکیل کرنے کا فیصلہ بھی میٹنگ میں لینگے ۔

10)مالدہ، دیانہ، درے گاؤں، سائنہ ،کلکٹر پٹہ سمیت میونسپل کارپوریشن کی اضافی حدود میں قبرستان اور شمشان بھومی کیلئے جنرل بورڈ میٹنگ میں فیصلہ کیا جائے گا ۔

11)مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی میٹنگ میں سائنہ شیوار میں شیواجی مہاراج کا پتلہ تعمیر کرنے کی تجویز پر بھی فیصلہ کیا جائے گا اور اس کے علاوہ کئی اہم فیصلے کارپوریشن کی میٹنگ میں بحث کے بعد قانونی طور پر کیا جائے گا ۔

اس پریس کانفرنس میں شان ہند نہال احمد ڈپٹی میئر نے کہا کہ ہم شہر میں تعمیر و ترقی کیساتھ ہی شہریان کی حفاظت کیلئے کام کرینگے کیوں کہ ہم نے کارپوریشن چناؤ میں عوام سے جو وعدے کئے تھے اس کے مطابق فیصلہ لینگے اور اس کے علاوہ بروقت مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرینگے ۔انہوں نے کہا جنم داخلہ معاملہ میں تحصیلدار کی غلطیاں کیا ہیں؟ کیوں جنم داخلہ رد ہوا؟ اس پر بھی بحث کرتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا ۔موصوفہ نے کہا کہ آگرہ روڈ کی تعمیر پوری کی جائے گی اور شہر کے دیگر ادھورے راستوں کو مکمل کیا جائے گا ۔اسی طرح جہاں خراب کام ہوا ہے اسکی انکوائری بھی کی جائے گی ۔اسی طرح نعمانی بریج کی بھی نگرانی کی جائے گی ۔اس پریس کانفرنس سے قبل میئر نسرین شیخ و ڈپٹی میئر شان ہند نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ۔اس موقع پر کمشنر نے گلدشتہ دیکر دونوں کا استقبال کیا اور انہیں باقاعدہ طور پر کرسی پر براجمان کروایا ۔کمشنر نے کہا کہ کارپوریشن اور برسر اقتدار آپسی تال میل کیساتھ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرینگے ۔اس طرح کی یقین دہانی بھی کمشنر نے کروائی اور دونوں کا استقبال کیا ۔یہاں کارپوریٹر جلیل شیخ ،خالد شیخ سمیت سیکولر فرنٹ کے کارپوریٹرس و ذمہ داران کارپوریشن کے آفیسران موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے