گٹھ بندھن کی پیشکش دروغ گوئی ہے، سماجوادی سے اتحاد کسی صورت ممکن نہیں : ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی
مالیگاؤں دینی اعتبار کیساتھ سیاسی بصیرت و بیداری رکھتا ہے یہاں تعمیری سیاست کو پسند کیا جاتا ہے
مالیگاؤں ( پریس ریلیز ) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی تعمیر پسند مفتی اسمٰعیل قاسمی نے گزشتہ دو روز قبل لوٹس لانس میں سماجوادی پارٹی کی جانب سے منعقد ایک میٹنگ میں مستقیم ڈگنٹی نے الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ سماجوادی پارٹی کے پاس موجودہ MLA کا دوبارہ گٹھ بندھن متحدہ محاذ بنانے کی پیشکش کی گئی ہے نمائندے نے مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA سے رابطہ کیا موصوف چار دنوں سے بیرون شہر سفر پر تھے آج شہر میں آنے کے بعد ہمارے استفسار پر انھوں نے کہا کہ اسمبلی چناؤ میں شہریان نے جنھیں مسترد کردیا، جنکی ضمانت ضبط ہوگئی، اور اسمبلی چناؤ میں ان کو کتنی ووٹ ملی ہے؟ اس بنیاد پر کیا ایسے دبدبے وقار پر کیا ان سے اتحاد کی پیشکش کی جاسکتی ہے؟ یہ صرف جھوٹی اہمیت کو ظاہر کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے مالیگاؤں کے ووٹروں نے انھیں یکسر ٹھکرا دیا ہیں اور جو لوگ ایک لاکھ ووٹ سے چن کر آنے کی بات کرتے تھے دس ہزار کا عدد بھی پار نہ کرسکے تو پھر بھلا کیوں کارپوریشن چناؤ میں ان سے گٹھ بندھن اتحاد کیا جاسکتا ہے؟ یہ کھلی دروغ گوئی ہے ایسا بولنے سے پہلے سماجوادی پارٹی والوں کو عوام کے فیصلے کو دیکھ لینا چاہیے تھا کارپوریشن الیکشن کے پیش نظر مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے سماجوادی پارٹی کو گٹھ بندھن کیلئے کوئی پیشکش نہیں کی گئی ہے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ اسمبلی چناؤ کے وقت جنکی سائیکل کا ہینڈل کسی رکشے والے کے پاس تھا وہ اپنے ورکروں کو لکڑی کا لڈو دے رہے ہیں دل کو بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے کہ مصداق باز نہیں آرہے ہیں مفتی اسمٰعیل قاسمی نے مزید نمائندے کو تفصیل فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے کارپوریشن چناؤ کے مدنظر مجلس اتحاد المسلمین نے کسی بھی پارٹی سے گٹھ بندھن کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور مجلس اتحاد المسلمین جنکے ساتھ اتحاد یا گٹھ بندھن کریں گی اسکا اعلان عوام کے سامنے پریس کانفرنس وغیرہ کیساتھ کریں گی اور یہ سماجوادی والے رکشے والے کیساتھ ہی کارپوریشن کا الیکشن لڑے گے میٹنگ اور جھوٹے دعوے یہ سب سیاسی چھچھند ہے سماجوادی پارٹی کے لوگ یہ تو سوچ لیں کہ شہر بھر سے اسمبلی چناؤ میں انھیں 9 ہزار ووٹ ملی ہے کیا اس بنیاد پر وہ دو سیٹ بھی نکال سکتے ہیں؟ اسطرح دروغ گوئی پر مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com