نابالغ کیساتھ جنسی زیادتی معاملہ میں نیا انکشاف : پندرہ لاکھ روپے میں سیٹل مینٹ کہاں ہوا؟ کس نے کیا؟ کیوں کیا ؟مکمل جانچ پڑتال کی جائے
معاشرے کی برائی ختم کرنے کی بجائے دوسروں پر الزامات لگانے کی گھناؤنی کوشش
ہفتہ وصولی میں لاکھوں روپے لینے دینے والے ایم ایل اے کے ہی ساتھی، مستقیم ڈگنیٹی کا سنسنی خیز پریس کانفرنس میں الزام
مالیگاؤں : 4 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ روز عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی جس میں ایک نابالغ لڑکی کی شکایت پر یوسف الیاس نامی شخص پر الزام لگایا گیا۔ہم نے پہلے بھی کہا تھا اور آج بھی کہہ رہے ہیں کہ رمضان مہینے میں دو لڑکیاں ہمارے پاس آئی تھیں ہم نے انہیں پولس کے پاس بھیجا تھا ۔بعد میں کیا ہوا پتہ نہیں ۔لیکن جب آج اس معاملے میں ہمیں ماسٹر مائنڈ بتایا جارہا ہے تو ہم اسکی صفائی نہیں بلکہ مزید جانچ پڑتال کا مطالبہ کررہے ہیں ۔اس طرح کی تفصیلات جمعرات کی شب مستقیم ڈگنیٹی نے سماجوادی رابطہ آفس پر منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اب جب اس معاملے میں یوسف الیاس کے بعد مزید دو ملزمین پکڑے گئے اور نئے نئے انکشافات ہوئے کہ اس معاملے میں پندرہ لاکھ روپے کا لین دین ہوا ہے ۔پندرہ لاکھ کیوں دیا گیا؟ کیا یہ غیر قانونی نہیں ہے؟ اس سیٹل مینٹ میٹنگ میں ہفتہ وصولی اور معاملہ ختم کرنے کی کوشش کرنے والوں میں جو جو تھا وہ سب ذمہ دار ہیں، موصوف نے کہا کہ وصولی کی میٹنگ کہاں ہوئی ہے؟ اس معاملے میں کون کون لوگ ہیں؟
مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اس عصمت دری معاملہ میں ندیم فٹر فرار ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اسمبلی الیکشن کے بعد جب ندیم پر فائرنگ ہوئی تو سب سے پہلے یوسف الیاس وہاں پہنچے تھے ۔فائرنگ معاملے میں آصف شیخ کو پھنسانے کی پلاننگ کی گئی لیکن پولس کی جانچ میں سب دودھ کا دودھ پانی ہوگیا ۔اور آج مظلوم لڑکی کے ساتھ جنسی استحصال کا مقدمہ درج کیا گیا اور پکڑے جانے والے تمام لوگ ایم ایل اے کے ساتھی ہیں ۔اور ہم پر الزام لگا رہے ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ڈاکٹر میڈم نے رمضان مہینے میں کس کس سے بات کی اسکی جانچ کی جائے، کال ریکارڈنگ نکالی جائے، موجودہ ایم ایل اے معاشرے میں پنپ رہی برائی کو ختم کرنے کی بجائے اسے بڑھاوا دے رہے ہیں۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم پولس سے مکمل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں ۔اس معاملے میں یوسف الیاس پر کارروائی کروانے کیلئے ڈاکٹر میڈم نے ہم سے 20 لاکھ روپے مانگا تھا لیکن ہم نے انکار کردیا تھا اور انہیں پولس کے پاس بھیج دیا تھا ۔اس وقت ڈاکٹر میڈم نے الزام لگایا تھا کہ اعجاز بیگ نے نکاح کیا ہے میرے پاس پیپر ہے ۔آپ چاہے تو لے لو ۔اس وقت بھی ہم نے ڈاکٹر میڈم کو واپس بھیج دیا تھا کہ آپ کا اور اعجاز بیگ کا معاملہ ہے الزام سچ ہے یا غلط ہے وہ تم سمجھو مجھکو کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ موجودہ ایم ایل اے اور ان کے ساتھیوں کا عصمت دری کے ملزمین سے ہمدردی بتانا شہر کیلئے تشویش ناک ہے ۔اگر سماج سے برائی ختم کرنا ہے تو موجودہ ایم ایل اے خود سامنے آئے اور وائس کی جانچ کروائیں ورنہ ہم وائس کی جانچ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اتنی پارسائی کیوں؟ جو غلط ہوا ہے وہ سامنے آئے گا۔ہم مظلوم کیساتھ کھڑے رہیں گے اور اسے انصاف دلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ لاکھ روپے میں سیٹل مینٹ کہاں ہوا؟ کس نے کیا؟ کیوں کیا ؟مکمل جانچ پڑتال کی جائے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com