کارپوریشن چناؤ : وارڈ وائز ایکشن کمیٹی کی تشکیل، عوامی کام اور سیاست پر گرفت رکھنے والوں کو موقع دیا جائے گا
سماجوادی پارٹی I.S.L.A.M پارٹی سے اتحاد کریگی یا نہیں؟ فیصلہ شان ہند کے سپرد ،مشاورتی میٹنگ میں فیصلہ
ایم آئی ایم کے ایم ایل اے کا سماجوادی پارٹی کو ایک بار پھر سیاسی اتحاد کی پیشکش
مالیگاؤں :31 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن چناؤ کو لیکر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی سے اتحاد کیا جائے یا نہیں؟ اس سوال کو لیکر سماجوادی پارٹی نے مقامی صدر شان ہند کی قیادت میں لوٹس لانس میں ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا ۔جس میں پارٹی کے ورکروں، عہدیداروں اور ذمہ داران نے اتحاد کو لیکر منفی و مثبت رائے پیش کی ۔میٹنگ میں کئی تجاویز پیش کی گئی جس کے سبب حتمی فیصلہ لینے کیلئے ایک رائے نہ بن پانے سے پارٹی کے ورکروں اور عہدیداروں و ذمہ داران نے اتحاد کا فیصلہ سماجوادی پارٹی کی مقامی صدر شان ہند نہال احمد کے سپرد کردیا ۔اس طرح کی تفصیلات میڈیا سے گفتگو کرتے مستقیم ڈگنیٹی نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ کارپوریشن چناؤ میں سماجوادی پارٹی وارڈ 2 نمبر سے 21 تک سماجوادی ایکشن کمیٹی کی تشکیل دی گئی ۔یہ کمیٹی وارڈ وائز خواہش مند امیدواروں کے علاوہ ووٹرس کی رائے جانتے ہوئے مستقبل میں کارپوریشن چناؤ کا لائحہ عمل طے کریگی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ ابکی بار ہم سماجوادی پارٹی سے ایسے افراد کو ٹکٹ دیکر کارپوریشن چناؤ میں کامیاب کروانا چاہتے ہیں جو عوامی کام کاج کرتا ہو، جسے کارپوریشن کی معلومات ہو، سیاسی سوجھ بوجھ رکھتا ہو ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے موجودہ حالات میں ہر راستہ کارپوریشن سے ہوکر گزرتا ہے اور اب ہمیں کارپوریشن چناؤ میں منتری کا مرغا بننے والوں کی نہیں بلکہ باوقار طور پر عوامی کام کاج انصاف کیساتھ کرنے والوں کی ضرورت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وارڈ نمبر 2 - 3 -4 - 5 - 6 - 7 - 12 - 13 - 14 - 15 - 16 - 17 - 18 - 19 - 20 - 21 پر مشتمل 16 وارڈ کے ذمہ داران کی میٹنگ لی گئی۔میرا وارڈ میری ذمہ داری کے نعرے کے ساتھ سماج وادی پارٹی کی وارڈ وائز ایکشن کمیٹی کی تشکیل یہاں ایک رائے سے کی گئی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی سے اتحاد کرنے یا نہ کرنے کے تعلق سے ہم نے پارٹی کے ریاستی صدر ابوعاصم اعظمی سے بات چیت کی ہے اور انہوں نے ہمیں پورا اختیار دیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی اور شہری حالات کی مناسبت سے فیصلہ کر سکتے ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے شان ہند کی جانب سے بتایا کہ ہم شہر کی بھلائی اور ترقی کیلئے فیصلہ کرینگے، ہمیں شہر کا وقار عزیز ہے ۔کسی کے دباؤ میں رہ کر کام کرنا ہمیں پسند نہیں ۔موجودہ ایم ایل اے منتری کے دباؤ میں کام کررہا ہے اور حالات بتا رہے ہیں کہ شیو سینا، بی جے پی اور مجلس اتحاد المسلمین ایک ہی گٹھ بندھن کے ہیں لیکن ہم مالیگاؤں سینٹرل میں پوری طاقت وقار اور شہر کی بھلائی کیلئے چناؤ لڑینگے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم خیال چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کے تعلق سے انکی جانب سے آنے والی اتحاد کی پیشکش پر بھی غور کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل کی جانب سے سماجوادی پارٹی کو سیاسی اتحاد کی پیشکش آئی ہے لیکن ہم ایسی کسی بھی جماعت سے اتحاد نہیں کرینگے ۔اس موقع پر شان ہند ، مستقیم ڈگنیٹی، ایڈوکیٹ توصیف شیخ، اطہر حسین اشرفی، رشید سیٹھ ایولے والے، کلیم بھیا لال شاہ، شکیل رسول، باقر خان، عبدالرحمن سپنا، آمین فاروق، ناصر کرانہ والے، اشرف قریشی، پروفیسر رضوان خان سر، مسیح اللہ بیسٹ، جاوید ٹیلر، یحی عبدالجبار، شاہد بھیکن، انیس مستری، مزمل بفاتی، رئیس ستارہ، مومن معین اختر، منصور انصاری، عبدالرحمن انصاری، ابوشیعب نہالی، ابوالیث انصاری سمیت پارٹی کے سیکڑوں ورکروں اور ذمہ داران موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com