منیار ڈیم میں محمد فیضان نامی نوجوان ڈوب گیا ، اندھیرا ہونے کی وجہ تلاش روک دی گئی، کل دوبارہ سرچ آپریشن شروع ہوگا:شکیل تیراک



منیار ڈیم میں محمد فیضان نامی نوجوان ڈوب گیا ، اندھیرا ہونے کی وجہ تلاش روک دی گئی، کل دوبارہ سرچ آپریشن شروع ہوگا:شکیل تیراک 


 سوشل ورکروں کی اپیل ، عوام ڈیم اور ندیوں کے پانی سے عوام دور رہیں 



مالیگاؤں : 29 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) ان دنوں مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر بھر میں بارش کا نزول جاری ہے، موسلا دھار بارش سے بیشتر علاقوں میں سیلابی کیفیت ہونے سے ندیوں میں طغیانی آئی ہوئی ہے ۔جس کی وجہ سے ڈیموں کی سطح آب میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔موسلا دھار بارش سے ہر طرف ہریالی چھائی ہوئی ہے ۔جس کی وجہ سے قدرت کے حسین مناظر دیکھنے اور سیر و تفریح کی غرض عوام کا جم غفیر ندیوں اور ڈیموں کے اطراف میں پہنچ رہا ۔بار بار اپیل کرنے کے باوجود نوجوان نہانے سے باز نہیں آرہے ہیں جس کی وجہ سے حادثات رونما ہورہے ہیں ۔ایسا ہی ایک دلخراش واقعہ آج 29 اگست کو شام میں پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق شہر سے کچھ دوری پر واقع منیار ڈیم پر مالیگاؤں شہر سے بڑی تعداد میں عوام سیر و تفریح کیلئے پہنچی تھی۔ پانی کا خوفناک منظر دیکھنے کے باوجود ایک نوجوان نہانے کیلئے پانی میں اتر گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے نظروں سے اوجھل ہوگیا ۔اس موقع پر عوام کا اژدھا ڈیم کے پاس نظر آیا ۔ڈیم غرقآب ہونے والے نوجوان کا تعلق مالیگاؤں کے سلامت آباد گلی نمبر 2 سے بتایا گیا ۔اس نوجوان کا نام محمد فیضان سراج احمد بتایا گیا ہے ۔اس ضمن میں جائے حادثہ پر موجود عوام نے سوشل ورکر عارف آیا ممبر، خالد ایس کے اور طیب بھائی نعمانی نگر کو اسکی اطلاع دی ۔انہوں نے فائر فائٹر شکیل تیراک کو منیار ڈیم پر بلایا اور اس نوجوان کو شکیل تیراک و انکے ساتھیوں نے تلاش کرنا شروع کیا ۔شام چار بجے سے تلاش جاری رہی شام ہوتے ہوتے اس نوجوان کی تلاش جاری تھی لیکن وہ نہیں مل سکا ۔مغرب بعد زیادہ اندھیرا بڑھ جانے سے سرچ آپریشن روک دیا گیا ۔شکیل تیراک نے بتایا کہ پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے ۔جہاں یہ لڑکا ڈوبا ہے وہاں ڈیم سے چھلک کر آبشار کا پانی نیچے کی جانب تیزی سے بہہ رہا ہے اور وہاں ایک بھاؤنڈر جیسی گہری کھائی بھی ہے۔ہم نے اس جگہ بھی تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملا ۔ خدشہ ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے یہ نوجوان کہاں بہہ کر چلا گیا پتہ کرنا ابھی مشکل ہے ۔دن نکلنے کے بعد مزید تلاش جاری کی جائے گی اس طرح کی اطلاع بھی شکیل تیراک نے دی، اس موقع پر سوشل ورکروں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بارش کے ایام میں ندی نالوں اور ڈیم سے دور رہیں ۔سیر و تفریح کے نام پر اپنی جان جوکھم میں نہ ڈالیں، والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنے نہ کہ انکے آنسو بہنے کی وجہ بنے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے