سو غریب جوڑوں کا اجتماعی نکاح ، پندرہ سو سالہ جشن عید میلاد پر سنی دعوت اسلامی کا مستحسن اقدام
امیر گھرانے کی شادی میں غریب بچی کو بھی دلہن بنایا جائے،نکاح کو آسان بنائیں،شادی میں خرافات، بدعات اور فضول خرچی سے بچا جائے
مالیگاؤں : 30 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ)سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں اور ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی جانب سے پندرہ سو سالہ جشن عید میلاد النبی کے موقع پر مورخہ 30 اگست بروز سنیچر کو بعد نماز مغرب حراء انگلش میڈیم اسکول کے وسیع گراؤنڈ پر سو غریب جوڑوں کے اجتماعی نکاح کی بابرکت تقریب نگراں سنی دعوت اسلامی مولانا سید امین القادری قبلہ کی سرپرستی میں عمل میں آئی ۔اس موقع پر مقامی امیر سنی دعوت اسلامی نے سو غریب جوڑوں کا اجتماعی نکاح مع ساز و سامان فراہم کروایا ۔موصوف نے نکاح کی اہمیت و افادیت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم کے والدین کریمین حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ اور حضرت آمنہ رضی اللہ عنہ کی یاد میں منعقد کی گئی ۔اس موقع پر ہم شہریان کو پیغام دیتے ہیں کہ امیر گھرانے کی بچیوں کی شادی ہوجاتی ہیں لیکن غریب بچیوں کی شادی میں رکاوٹ پیدا ہونے سے کئی مسائل کھڑے ہوتے ہیں ۔ماضی میں ہم نے متعدد بار، پانچ ،دس پندرہ، بیس جوڑوں کا اجتماعی نکاح کروایا اور اب پندرہ سو سالہ جشن عید میلاد کی مناسبت سے 100 جوڑوں کا اجتماعی نکاح کی تقریب منعقد کی گئی ہے ۔
مولانا سید امین القادری قبلہ نے کہا کہ ان معاشرے میں شادی مشکل اور مہنگی ہوتی جارہی ہیں جس کی وجہ سے زنا آسان ہوتا جارہا ہے ۔ہمیں شادی کو آسان بنانا ہوگا ۔شادی کی فضول خرچی، بدعات، خرافات سے بچنا ہوگا ۔نکاح کو آسان بنانے پر آپ نے زور دیا ۔مولانا سید امین القادری قبلہ نے کہا کہ اج غریب خاندان کو اپنی بیٹی کی شادی کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔مسلمان نکاح کو آسان بنائے ۔امیر گھرانے اپنی بچی کی شادی میں ایک دو غریب بچیوں کا نکاح بھی کروائیں ۔اجتماعی نکاح کو عام کیا جائے ۔صاحب مال اس جانب توجہ دیں اور اسلامی معاشرے سے برائی کا خاتمہ کرنے کا عہد کریں اور حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک کو اپنی زندگی میں شامل کرنا ہے ۔یہی پیغام اس پندرہ سو سالہ جشن عید میلاد پر ہمیں ایک دوسرے تک پہنچانا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com