پندرہ سو سالہ جشن عید میلاد پر مالدہ شیوار میں" میلاد پاک میٹرنٹی ہاسپٹل" کا سنگ بنیاد
انسانیت کیلئے حاجی حبیب الرحمن کا دست تعاون قابل ستائش،حضرت آمنہ ٹرسٹ کی پریس کانفرنس
مالیگاؤں : 27 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) حضرت آمنہ ٹرسٹ کا قیام ایک سال قبل ڈاکٹر حامد اقبال کی صدارت میں کیا گیا ۔شہر میں اب تک تین طبی مراکز جاری ہے ۔کورونا کے ایام میں 35 ہزار خاندانوں میں راشن کٹ تقسیم کی گئی ۔سیکڑوں ڈاکٹرس کو پی پی کٹ دی گئی اور شہر میں جاری حضرت آمنہ ٹرسٹ کے طبی مراکز کے ذریعے تین ہزار مستحقین مریضوں کو دوائیں فراہم کی گئی اور اب اسی خدمات کو وسیع کرنے کیلئے پندرہ سو سالہ جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ایک میٹرنٹی ہاسپٹل بنام میلاد پاک میٹرنٹی ہاسپٹل کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے ۔اس دواخانہ کیلئے تیرا ہزار اسکوائر فٹ اراضی حاجی حبیب الرحمن نے وقف کی ۔ہم نے کورونا کے ایام میں ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ ہمیں میڈیکل فیلڈ میں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔اور اسی وقت حاجی حبیب الرحمن بھی سخت علیل ہوئے اور انہوں نے اس نیک کام کو اسی مقصد کے تحت انجام دینے کا فیصلہ کیا۔یہ دواخانہ حجن زہرا خاتون حاجی محمد اکبر اشرفی کی یاد میں پندرہ سو سالہ جشن عید میلاد پر حضرت آمنہ ٹرسٹ اور حاجی حبیب الرحمن کے اشتراک سے بنایا جارہا ہے ۔اس میلاد پاک میٹر نٹی ہاسپٹل کی تعمیر بارہ ربیع الاول کو بعد نماز عصر مالدہ شیوار سوند گاؤں پھاٹا کے پاس کی جانے والی ہے ۔اس طرح کی تفصیلات شکیل سبحانی نے اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے دی ۔انہوں نے بتایا کہ اسی طرح ہر ماہ 712 مریضوں کو مفت دوائیں ہمارے عارضی دفتر شمع کمپلیکس سے دی جارہی ہیں، بہت جلد ہم لبیک ہوٹل کے پاس مستقل دفتر شروع کررہے ہیں ۔جہاں سے عوام کی مستقل و جامع خدمت انجام دی جاسکے۔
اس موقع پر ڈاکٹر حامد اقبال نے بتایا کہ حاجی حبیب الرحمن کی جانب سے اس ہاسپٹل کی تیرا ہزار اراضی اور گراؤنڈ فلور کے ساتھ فرسٹ فلور کی تعمیر کی جائے گی اور اس کے بعد ہاسپٹل کی پوری نگرانی و طبی عملہ کی خدمات و ہاسپٹل کی دیکھ بھال حضرت آمنہ ٹرسٹ کی جانب سے کی جائے گی۔ڈاکٹر حامد اقبال نے کہا کہ حاجی حبیب الرحمن کا دست تعاون انسانیت کیلئے قابل ستائش ہے ۔ہم انکے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ہم سب کیلئے اس نیک کام کو قبول فرمائے آمین ثم آمین ۔اس پریس کانفرنس میں حاجی حبیب الرحمن ،ڈاکٹر حامد اقبال، شکیل سبحانی ،الطاف تابانی ،قاری محمد یوسف نوری، امتیاز خورشید ،محمد سرور، حسان رضا ،نواز قریشی، توصیف قریشی، محمد عثمان، نذیر یادگار، محمد رفیق،محمد حامد روضوی وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com