گاندھی نگر مکان کی تعمیر کیلئے آصف شیخ و رفقاء نے نقد تین لاکھ روپے کی امداد فراہم کی



گاندھی نگر مکان کی تعمیر کیلئے آصف شیخ و رفقاء نے نقد تین لاکھ روپے کی امداد فراہم کی



مالیگاؤں : 13 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن کی جانب سے ہورہی انڈر گراؤنڈ گٹر کی کھدائی کے دوران شہر میں مختلف حادثات رونما ہورہے ۔ایسا ہی ایک واقعہ گاندھی نگر میں پیش آیا جہاں دو منزلہ ایک عمارت میں شگاف پڑ گیا ۔اس موقع پر وارڈ کے ساکنان اور سوشل ورکروں بالخصوص انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کے رفیق بھوریہ، آمین خان، سلیم پلاسٹک والے، احسان شیخ و وارڈ کے نوجوانوں نے کارپوریشن پر دباؤ بنایا اور گھر تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ۔اسی طرح اس معاملے میں آصف شیخ نے کارپوریشن کمشنر سے ملاقات کر شگاف زدہ مکان کو منہدم کرنے اور مکان کی تعمیر کیلئے تعاون کی اپیل کی ۔اس ضمن میں سرکاری سطح پر کوشش جاری رہیگی لیکن ہم نے پارٹی کی جانب سے، آصف شیخ و رفیق بھوریہ، آمین خان شبیر خان و اہل محلہ کے سرکردہ افراد کی جانب سے مکان مالک کو مکان کی تعمیر کیلئے مشترکہ طور پر تین لاکھ روپے جمع کرتے ہوئے امداد فراہم کی ۔اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ نے میڈیا کو دی ۔انہوں نے بتایا کہ ہم کارپوریشن سے انصاف کیلئے لڑتے رہیں گے اور مکان مالک کو امداد فراہم کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے لیکن کسی کا گھر اجڑ جاتا ہے تو اسے دوبارہ گھر بنانے کیلئے بہت تکالیف و مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی لئے ہم نے انسانیت کے ناطے امداد کی پہل کی اور تین لاکھ روپے نقد مکان مالک کو فراہم کیا ۔اس موقع پر مالک مالک خاتون نے آصف شیخ و ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور دعاؤں سے نوازا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے