ہندو خواتین کے تحفظ کیلئے لو جہاد قانون کیلئے کوشش کی جائے گی، رکشا بندھن پر وزیر دادا بھسے کا ہندو خواتین کو تیقن



ہندو خواتین کے تحفظ کیلئے لو جہاد قانون کیلئے کوشش کی جائے گی، رکشا بندھن پر وزیر دادا بھسے کا ہندو خواتین کو تیقن 




مالیگاؤں : 13 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ 10 اگست 2025 کو شیوسینا مرکزی دفتر مالیگاؤں کی سوشل میڈیا X کی آئی ڈی سے اور وزیر تعلیم دادا بھسے کی X آئی ڈی سے ایک پوسٹ "انٹی لو جہاد قانون کا مطالبہ" کے عنوان سے وائرل کی گئی ۔پوسٹ کے مطابق شیوسینا آفس مالیگاؤں میں منعقدہ رکشا بندھن کی تقریب کے موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ میں ہندو بہنوں کیلئے لو جہاد مخالف قانون بنانے کی سرکاری سطح پر کوشش کرونگا ۔ اس موقع پر سچی ہندو بہنیں، دھرم کے تحفظ کے لیے ایک راکھی" پر مبنی شیوسینا رابطہ دفتر مالیگاؤں میں جوش و خروش کے ساتھ رکشا بندھن منائی گئی۔اس موقع پر بڑی تعداد میں ہندو بہنوں نے راکھی باندھی اور ریاست میں جلد از جلد انسداد لو جہاد قانون کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔ بہنوں نے مذہب کے تحفظ کے لیے ٹھوس موقف اختیار کرنے کی بھی اپیل کی۔

رکشا بندھن کے اس موقع پر ہندو بہنوں کی جانب سے کئے گئے مطالبہ پر وزیر دادا بھسے نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ "قومی سطح پر انسداد لو جہاد قانون کے نفاذ کے لیے کوششیں جاری ہیں، آپکے مطالبے کی بنیاد پر حکومتی سطح پر بھی ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔"اس تقریب میں بڑی تعداد میں شیوسینا کے عہدیداران اور کارکنان بشمول ہندو خواتین موجود تھیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے