'ووٹ چوری اور سینا زوری' ، ووٹ چوری کیخلاف آصف شیخ کی ہوٹل مراٹھا دربار میں منگل کو پریس کانفرنس
پروجیکٹر اسکرین پر مع ثبوت ووٹ چوری کا سنسنی خیز انکشاف اور منفرد احتجاج کرنے کا اعلان
مالیگاؤں : 24 اگست (پریس ریلیز) ان دنوں ملک بھر میں ووٹ چوری کے معاملے کی گونج ہے. مختلف سیاسی جماعتیں بی جے پی اور اس کی حمایتی جماعتوں کی سازش اور ووٹ چوری کو بے نقاب کررہی ہیں۔جبکہ مالیگاؤں شہر میں سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے "2019 کے اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی ووٹ چوری کا معاملہ اجاگر کیا تھا لیکن اسے ڈبل، ٹیرپل ووٹ اور بوگس ووٹوں کا نام دیا تھا" ۔اب پورے ملک میں راہل گاندھی اور انڈیا الائنس کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی پر ووٹ چوری کا الزام مع ثبوت لگایا گیا ۔وہیں اب مالیگاؤں شہر میں بھی انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر پارٹی کی جانب سے ووٹ چوری معاملے کو بے نقاب کیا جارہا ہے۔ ووٹ چوری کے اس معاملے کو ثبوتوں کے ساتھ منظر عام پر لانے کے لئے 26 اگست 2025 کو صبح ساڑھے گیارہ بجے مراٹھا دربار ہال میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر پارٹی کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد ہوگی. اس کانفرنس میں پروجیکٹر کی مدد سے ثبوتوں کے ساتھ ووٹ چوری کے اسکینڈل کو بے نقاب کیا جائے گا، پریس کانفرنس کے فوراً بعد نہایت منفرد انداز میں احتجاجی ریلی نکال کر پرانت آفیسر کو میمورنڈم دیا جائے گا۔اس پریس کانفرنس میں شہر کی معزز سیاسی، سماجی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ ، مفکرین کو بھی مدعو کیا جارہا ہے ۔اس پریس کانفرنس میں انڈین سیکولر پارٹی کے تمام عہدیداروں اور پارٹی کے تمام سیل کے ذمہ داروں سے گزارش ہے کہ وہ اس ہوٹل مراٹھا دربار میں گیارہ بجے تک حاضر رہیں۔اس طرح کی معلومات پارٹی کے صدر نوید خطیب احمد نے دی ۔انہوں نے اپیل کی ہے کہ پارٹی کے تمام عہدیداروں و ذمہ داران وقت پر پہنچیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com