کل ووٹ چوری کیخلاف قوالی کا منفرد احتجاجی مورچہ ، پارٹی ورکروں اور عوام سے شرکت کی اپیل



کل ووٹ چوری کیخلاف قوالی کا منفرد احتجاجی مورچہ ، پارٹی ورکروں اور عوام سے شرکت کی اپیل




مالیگاؤں: 25 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) ووٹ چوری پر سنسنی خیز پریس کانفرنس کا اعلان کرنے کے بعد آج آصف شیخ نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ہوٹل مراٹھا دربار میں پریس کانفرنس کرنے کے بعد اسی مقام سے پرانے آفس تک ایک پیدل مورچہ نکالا جائے گا جس میں ووٹ چوری ،مودی سرکار کی تانا شاہی اور جمہوریت کے دن دھاڑے قتل عام کیخلاف قوالی کا عظیم الشان مظاہرہ پیش کیا جائے گا، یہ احتجاجی مورچہ منفرد انداز میں نکالا جائے گا جس میں شہر کے معروف قوال حضرات انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کی جانب سے آصف شیخ کی ایما پر قوالی پیش کرینگے ۔اس قوالی میں فرقہ پرستی ،مہنگائی، بیروزگاری اور سب سے بڑھ کر ووٹ چوری اور سینہ زوری جیسے سلگتے ہوئے عنوانات کو قوالی کے رنگ میں پیش کرینگے ۔اس موقع پر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کے تمام عہدیداروں ورکروں اور شہریان مالیگاؤں سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش پارٹی کے صدر نوید خطیب احمد نے کی ہے ۔یاد رہے یہ قوالی کا احتجاجی مورچہ پریس کانفرنس کے بعد نکالا جائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے