کارپوریشن چناؤ :وارڈ رچنا مکمل ، حکومت نے الیکشن کمیشن کو پیش کیا ،جلد ہی وارڈ رچنا کا اعلان



کارپوریشن چناؤ :وارڈ رچنا مکمل ، حکومت نے الیکشن کمیشن کو پیش کیا ،جلد ہی وارڈ رچنا کا اعلان 



ممبئی : 21 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں 29 میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات کا راستہ اب صاف ہوگیا ہے۔ ریاستی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم قدم اٹھایا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ریاستی حکومت نے ان تمام 29 کارپوریشنوں کے وارڈ ڈھانچے کا مسودہ تیار کر کے حتمی منظوری کے لیے ریاستی الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے۔جس کی وجہ سے گزشتہ چند سالوں سے التوا کا شکار بلدیاتی انتخابات جلد منعقد ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔بلدیاتی اداروں میں ریزرویشن اور وارڈ رچنا کا معاملہ حل ہونے کے بعد حکومت نے انتخابات کی تیاریوں کو تیز کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جلد وارڈ رچنا کا اعلان کیا جائے گا۔ جس کے بعد عوام سے اعتراضات اور تجاویز طلب کی جائیں گی۔ عوام کی تجاویز پر غور کرنے کے بعد حتمی وارڈ ڈھانچہ طے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس ڈرافٹ وارڈ رچنا کا اعلان 23 سے 25 اگست کے درمیان کسی بھی وقت ہونے کا امکان ہے۔وارڈ رچنا کا اعلان ہونے کے بعد تقریباً 15 دن تک وارڈ رچنا پر اعتراضات اور تجاویز طلب کی جائیں گی۔ کمیشن کے ساتھ اس کی سماعت کے بعد آئندہ 10 دنوں میں حتمی وارڈ ڈھانچہ کا اعلان کیا جائے گا۔ اس میں وارڈوں کے ریزرویشن جاری کیے جائیں گے۔ اس کے بعد اصل الیکشن کا اعلان کیا جائے گا۔ مختصر یہ کہ اس بات کا امکان ہے کہ ووٹنگ 20 سے 25 دسمبر تک ہوگی اور جنوری 2026 میں ایک نیا میئر کارپوریشن میں نظر آئے گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے