ممبئی ہائی کورٹ سے بڑی اپڈیٹ، الیکشن پیٹیشن کے(اشو فریم) عنوانات طئے
آصف شیخ کی عرضداشت پر آئندہ سماعت پندرہ دنوں بعد، گواہوں کو سمن جاری ہونے کا امکان
مالیگاؤں : 16 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ)اسمبلی چناؤ میں مذہب کا استعمال کرنے کیخلاف مفتی اسمٰعیل کی رکنیت کالعدم قرار دیئے جانے کی عرضداشت لیکر ممبئی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے والے آصف شیخ رشید کی پیٹیشن پر ممبئی ہائی کورٹ میں معزز جج این جے جمعدار کی عدالت میں سماعت ہوئی ۔اس موقع پر بامبے ہائی کورٹ میں پیٹشنر آصف شیخ کے وکیل پٹوردھن موجود تھے جبکہ شان ہند کے وکیل ایم پی وشی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حاضر ہوئے ۔اس کے علاوہ مفتی اسمٰعیل کے وکیل بھی موجود تھے ۔یہاں کورٹ نے الیکشن پیٹیشن پر مستقل سماعت کیلئے اشو فریم کیا ۔باقاعدہ تیزی سے سماعت کیلئے کئی عنوانات طئے کئے گئے ۔اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ نے دی ۔آصف شیخ نے بتایا کہ الیکشن پیٹیشن کی باقاعدہ سماعت کیلئے کئی مدعے شامل کیے گئے۔اسی طرح کئی اہم باتوں کو ہائی کورٹ کی نگرانی میں لایا گیا اور الیکشن پیٹیشن کے عنوانات (اشو) کو فریم کیا گیا۔ عدالت میں اشو فریم ہونے کے بعد آئندہ سماعت پندرہ دنوں بعد ہوگی ۔آصف شیخ نے مزید بتایا کہ امکان ہے کہ پندرہ دنوں میں اس کیس سے منسلک گواہوں کو کورٹ کی جانب سے سمن جاری کیا جائے گا اور انہیں عدالت میں طلب کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ کیس تیز رفتاری سے چل رہا ہے اور ہمیں عدالت پر پورا بھروسہ ہے کہ عدالت ہمارے حق میں فیصلہ دیگی اور مفتی اسمٰعیل کی رکنیت کالعدم قرار دی جائے گی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com