رائل کالج کے سامنے نالج سٹی کا سنگ بنیاد، اسکول، کالج اور ہاسٹل کیساتھ تین ایکر اراضی پر جدید تعلیمی کیمپس کا عزم
ورلڈ میمن آرگنائزیشن مالیگاؤں کی جانب سے پندرہ سو سالہ جشن عید میلاد پر شہریان کو تعلیمی تحفہ
مالیگاؤں : 31 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) پندرہ سو سالہ جشن عید میلاد کی مناسبت سے آج شہریان مالیگاؤں کو تعلیمی تحفہ پیش کرتے ہوئے ورلڈ میمن آرگنائزیشن نے رائل کالج کیسامنے بوستان ہل رسورٹ کے پیچھے تین ایکر قطعہ اراضی پر ایک نالج سٹی تعمیر کرنے کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے قومی شوریٰ کے رکن اور مالیگاؤں برانچ کے صدر آصف موٹلانی نے اس نیک کام کو انجام دینے کیلئے جدوجہد کی ۔اس موقع پر حاجی ابراہیم سپاری والا نے بھی اس نالج سٹی کے قیام کو لیکر کافی تگ و دو انجام دی ۔یہاں مقررین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ورلڈ میمن آرگنائزیشن مسلم بچوں کی امداد کیلئے روز اول سے پیش پیش رہی ہے اور مستقبل میں بھی امداد کا ہاتھ اسی طرح دراز رکھنے کا اعلان کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس سال ساڑھے بارہ کروڑ روپیہ مسلم بچوں کو تعلیم کیلئے اسکالر شپ دی گئی۔اب ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی جانب سے مالیگاؤں جیسے مسلم اکثریتی علاقے میں نالج سٹی تعمیر کرنے جارہی ہے جسکا سنگ بنیاد آج میمن آرگنائزیشن کے معززین کے ہاتھوں رکھا گیا ۔یہاں مولانا سید امین القادری قبلہ نے دعا فرمائی، اس نالج سٹی میں اسکول ، کالج، مسجد، آڈیٹوریم، لائبریری اور ہاسٹل کی تعمیر کی جائے گی ۔جماعت چھٹی سے لیکر بارہویں کلاس تک کے بچوں کی تعلیم و قیام کا نظم کیا جائے گا ۔اسی طرح جدید تعلیم کی سہولت جس میں موجودہ حالات میں AI کی تعلیم بھی فراہم کی جائے گی ۔مقررین نے بتایا کہ میمن ورلڈ آرگنائزیشن نے ساونت واری، پڑگا،جوار میں اسکول تعمیر کی جبکہ پال گھر میں ملٹی نیشنل ہاسپٹل کی تعمیر جاری ہے ۔اسی طرح امریلی اور احمد آباد میں اسکول اور کیرالہ میں ایک ہاسٹل کی تعمیر کی جارہی ہے ۔ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے اس سال کے بجٹ میں سات آٹھ اسکول، کالج کی تعمیر کا عزم کیا گیا ہے جو ہم ان شاءاللہ پورا کرنے کی کوشش کرینگے، انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں مالیگاؤں میں بھی ملٹی نیشنل ہاسپٹل کا ارادہ ہے ۔جسے پورا کیا جائے گا ۔اس موقع پر ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے حسین بھائی آغادی، احسان بھائی گڈا والا، شریف میمن (احمد آباد)، مسز رضیہ بائی چشمہ والا،مقامی نگراں سنی دعوت اسلامی سید امین القادری قبلہ ،امتیاز بھائی موٹر والا، سہیل سوانی، مسز نازیہ پاکیزہ والا، مدثر پٹیل، جاوید پاریکھ، جناب افضل پاکیزہ والا، عبدالقادر جوڈیا، شاکر بٹلی والا،شکیل بٹلی والا، ریاض بھائی تیلی، سلیم غازیانی، یونس میمن، عرفان موٹلانی، حاجی ابراہیم سپاری والا،انور موٹلانی، حارث شیخانی، فراز شیکھا،ساجد موٹلانی،یاسین میمن، آصف موٹلانی،ریاض سوپاری والا،عادل موٹلانی سمیت ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے ذمہ داران موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com