کارپوریشن چناؤ کو لیکر سماجوادی پارٹی کا انڈین سیکولر پارٹی سے ا اتحاد ہوگا یا نہیں؟کور کمیٹی کی رپورٹ پیش



کارپوریشن چناؤ کو لیکر سماجوادی پارٹی سے I.S.L.A.M کا اتحاد ہوگا یا نہیں؟کور کمیٹی کی رپورٹ پیش



ذاتی مفاد سے اوپر اٹھ کر ہمیں شہر کا مفاد اور تعمیر و ترقی عزیز: آصف شیخ



انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کی مشاورتی میٹنگ میں فیصلے کا اختیار آصف شیخ کو دیا گیا



مالیگاؤں : 30 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن چناؤ جو لیکر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کی مشاورتی میٹنگ کا انعقاد مقامی صدر اعجاز عمر کی صدارت میں بعد نماز مغرب مرحبا ہال درے گاؤں میں کیا گیا ۔اس موقع پر پارٹی کے مقامی صدر اعجاز احمد محمد عمر نے سات رکنی کور کمیٹی کی رپورٹ پیش کی ۔اعجاز عمر نے یہاں بتایا کہ سات رکنی ضمنی کمیٹی میں اعجاز عمر، اسلم انصاری، شکیل بیگ ،صابر گوہر سلیم انور ،نہال بھائی ٹال والے، عتیق بیٹری والا نے شہریان سے ملاقات کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی سے اتحاد کو لیکر جو سروے اور رائے مشورے طلب کئے اس سلسلے میں کور کمیٹی نے تقریباً سات میٹنگ کا انعقاد بھی کیا ۔اس میٹنگ میں سماجوادی پارٹی کی کور کمیٹی سے بھی بات چیت کی گئی اعجاز عمر نے کہا کہ 23 جون کو سابق میئر طاہرہ شیخ رشید کی صدارت میں  25 رکنی جائزہ کمیٹی تشکیل دی گئی ۔سماجوادی پارٹی کی تجویز پر ہم نے آصف شیخ کی سربراہی میں سات رکنی کور کمیٹی تشکیل دی ۔سماجوادی پارٹی اور انڈین سیکولر پارٹی کی مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی ۔اعجاز عمر نے کہا کور کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ سماجوادی اور انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی سیاسی اتحاد کیساتھ کارپوریشن چناؤ میں حصہ لیں ۔اس تجویز پر یہاں پارٹی کے عہدیداروں اور ذمہ داروں سے رائے مشورہ طلب کیا گیا کہ کیا کارپوریشن چناؤ میں سماجوادی پارٹی سے اتحاد کیا جائے یا نہیں؟ درجنوں تجاویز اور مشورے کے بعد اتحاد کو لیکر ایک رائے نہ بن سکنے ہر کور کمیٹی اور پارٹی کے تمام عہدیداروں ورکروں اور ذمہ داران نے فیصلہ کرنے کا اختیار آصف شیخ کے حوالے کیا ۔آئندہ چند روز میں اس پر فیصلہ کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اتحاد کرنا ہے یا نہیں؟ اسکا اعلان کیا جائے گا ۔اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ نے پارٹی میٹنگ کے اختتام پر اخباری نمائندوں کو دی ۔انہوں نے ورکروں اور پارٹی کے عہدیداروں و ذمہ داران سے مخطاب ہوکر بتایا کہ ہم ذاتی مفاد کیلئے کارپوریشن چناؤ کبھی نہیں لڑتے ۔ہم جو بھی فیصلہ کرینگے وہ شہری مفاد اور تعمیر و ترقی کیلئے کرینگے ۔ہمیں ذاتی مفاد سے اوپر اٹھ کر شہری مفاد عزیز ہے ۔انہوں نے اس موقع پر پارٹی کے ورکروں اور خواہش مند امیدواروں کو ہدایت دی کہ ووٹر لسٹ میں جس طرح بوگس ووٹ ڈپلیکیٹ ووٹ بڑھائی گئی ہے اسے کٹ کیا جائے ۔ایک شخص کی ایک ووٹ ہی رکھی جائے اسکا دھیان بھی کارپوریشن چناؤ لڑنے کے خواہش مند حضرات کو رکھنا ہوگا ۔انہوں نے امیدواروں سے آپسی اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمیں نرم زبان، اچھا لہجہ اور اچھے اخلاق کیساتھ پیش آنا چاہیے ۔اپنے اور اپوزیشن پارٹی کے لوگوں سے الجھنا نہیں ہے عوام کی خدمت کے جذبہ سے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کرنا چاہیے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمیں صرف الیکشن لڑنا نہیں بلکہ میئر بنانے کا جو جادوئی عدد ہے 43 سیٹوں کے پار کو حاصل کرنا ہے ۔انہوں نے خواہشمند امیدواروں سے قربانی دینے کی اپیل کی ۔آصف شیخ کی سنجیدہ اور فکر انگیز باتوں کو پارٹی کے تمام چھوٹے بڑے ورکروں عہدیداروں اور خواہش مند امیدواروں نے بغور سنتے ہوئے عمل کرنے کی حامی بھری ۔ایک رائے سے ذمہ داران اور ورکروں نے سماجوادی سے اتحاد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آصف شیخ کے سپرد کیا ۔یہاں کثیر تعداد میں انڈین سیکولر پارٹی کے ذمہ داران موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے