دھولیہ : ایجوکیش و پنچایت سمیتی آفیسر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار



دھولیہ : ایجوکیش و پنچایت سمیتی آفیسر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار 


دھولیہ : 13 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) خاتون ایجوکیشن ایکسٹینشن (وستار) آفیسر رشوت لیتے ہوئے اے سی بی کے جال میں پکڑی گئی، ساتھ ہی اس معاملے میں پرائمری ایجوکیشن آفیسر کو بھی گرفتار کیا گیا۔

دھولیہ پنچایت سمیتی کی خاتون ایجوکیشن وستار آفیسر، جس نے طالبات کی کم حاضری ہونے کی وجہ سے منفی رپورٹ دینے سے روکنے کے لیے خاتون ایجوکیشن آفیسر کے ساتھ مل کر اپنے لیے 10 ہزار روپے بٹورنے والی خاتون محکمہ انسداد بدعنوانی کے جال میں پھنس گئی۔ملزمہ نے پرائمری ایجوکیشن آفیسر کا نام بھی لے کر ہلچل مچا دی ہے۔

تفصیل کے مطابق چاندے (تعلقہ دھولیہ) کے ایک ضلع پریشد اسکول کے ایک شکایت کنندہ نے محکمہ انسداد بدعنوانی میں شکایت درج کرائی ہے۔جس کے بعد ایجوکیشن ایکسٹینشن (وستار) آفیسر روہنی دتاترے ناندرے نے 7 اگست کو چاندے اسکول کا دورہ کیا۔ اس دن اس نے 5000 روپے رشوت طلب کی۔ 10,000 اپنے اور پرائمری ایجوکیشن آفیسر مسز کوور کو طلباء کی کم تعداد کی وجہ سے سینئرز کو منفی رپورٹ پیش نہ کرنے اور سماگرا شکشا یوجنا کے تحت اسکول کو ملنے والی گرانٹ کے بدلے میں طلب کیا ۔شکایت کی تصدیق کرنے اور جال بچھانے کے بعد، محکمہ انسداد بدعنوانی کی ٹیم نے توسیع افسر روہنی ناندرے کو منگل 12 اگست کو پنچایت سمیتی دفتر کے ایک کمرے میں 10,000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار لرلیا۔ اس نے ٹیم کو بتایا کہ اس نے یہ رشوت اپنے اور ایجوکیشن آفیسر کنور کے لیے لی تھی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے