انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کی مرحبا فنکشن ہال میں فیصلہ کن میٹنگ



انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کی مرحبا فنکشن ہال میں فیصلہ کن میٹنگ 


مالیگاؤں (پریس ریلیز)  مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن الیکشن کی تیاریوں اور میونسپل کارپوریشن پر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر (I. S L. A. M.) پارٹی کا پرچم لہرانے کے پیش نظر نوجوان قائد، سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے 30، اگست بروز سنیچر کو شام 7، بجے سے رات 10، بجے کے درمیان  مرحبا فنکشن ہال حاجی شفیع پارک درے گاؤں میں پارٹی ذمہ داران، عہدیداران، سابق کارپوریٹرس اور میونسپل الیکشن میں خواہش مند امیدواروں کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ہے۔ 

اس اہم اور ضروری میٹنگ میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر (I. S L. A. M.) پارٹی کے پارلیمنٹری بورڈ، الیکشن کمیٹی اور جائزہ کمیٹی کی تشکیل کے ساتھ ہی سماجوادی پارٹی سمیت دیگر ہم خیال سیاسی پارٹیوں سے اتحاد (گٹھ بندھن) کا فیصلہ لیا جائے گا۔ اس ضمن میں آصف شیخ رشید صاحب نے کہا کہ پارٹی کے ورکر، ہمدرد اور خیر خواہ ہی پارٹی کی بنیاد ہوتے ہیں۔ لہٰذا سماجوادی پارٹی سے اتحاد کرنا چاہیئے یا نہیں، کرنا ہے تو کیوں اور نہیں کرنا ہے تو کیوں؟ اس پر بھی کھل کر اظہارِ خیال کیا جائے گا، اس اہم اور ضروری فیصلے کیلئے بنیادی سطح پر ہم آہنگی بھی ضروری ہے۔ تمام لوگوں کو اعتماد میں لیکر چلنا ہماری اپنی ذمہ داری ہے۔ اسلئے اس 30، اگست بروز سنیچر کو ہونیوالی فیصلہ کن میٹنگ میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹر (I. S L. A. M.) کے سبھی ذمہ داران، عہدیداران، سابق کارپوریٹرس اور خواہش مند امیدواروں سے وقت مقررہ پر شریک رہیں ایسی گذارش قومی صدر نوید مشتاق خطیب کی جانب سے کی گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے