اورنگ آباد میں بھیانک آتشزدگی، 100 سے زائد دکانیں جل کر راکھ، لاکھوں کا نقصان



اورنگ آباد میں بھیانک آتشزدگی، 100 سے زائد دکانیں جل کر راکھ، لاکھوں کا نقصان 



اورنگ آباد : 20 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) چھترپتی سنبھاجی نگر (اورنگ آباد) کے آزاد چوک میں خوفناک آگ لگنے کی خبر سامنے آئی ہے۔اس آتشزدگی میں 100 سے زیادہ فرنیچر کی دکانیں تباہ ہونے کی اطلاع ہے ۔ جس سے کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی سب سے پہلے پڑوسی افراد آگ پر قابو پانے میں مصروف ہوگئے وہیں آگ لگنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔فائر فائٹر آگ پر قابو پانے میں لگے ہوئے ہیں ۔

 انسپکٹر دلیپ کے مطابق فرنیچر کی دکانوں میں آگ لگ گئی۔دیکھتے ہی دیکھتے یہ آگ پوری طرح سے علاقے میں پھیل گئی اور سو سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔جس سے بھاری نقصان کی اطلاع دی جارہی ہے ۔خیال کیا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔فی الحال آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔اس آگ سے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے کے نقصان کا اندازہ بتایا جارہا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے