اگر کوئی مسلمان بھائی بہنوں کو آنکھیں دکھائے گا تو اسے بخشا نہیں جائے گا': نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار
ممبئی میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی افطار پارٹی، این سی پی کے تمام وزراء، رکن پارلیمنٹ و ایم ایل ایز اور عہدیداروں کی شرکت
ممبئی : 21 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے رہنما اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے آج ایک افطار پارٹی میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے رمضان کو بھائی چارے کا پیغام دینے والا مہینہ قرار دیا اور ساتھ ہی مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو یقین دلایا کہ اگر کوئی مسلمان بھائی اور بہنوں کو آنکھیں دکھائے گا تو اسے بخشا نہیں جائے گا۔ کسی صورت انہیں معاف نہیں کیا جائے گا۔ اجیت پوار نے کہا کہ جو کوئی مسلمان بھائیوں کو آنکھ دکھاتا ہے، دو گروہوں کے درمیان تنازعہ کو ہوا دے کر امن و امان میں خلل ڈالتا ہے، اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرتا ہے، وہ کوئی بھی ہو، اسے کسی بھی حال میں بخشا یا معاف نہیں کیا جائے گا۔
مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے موقع پر ممبئی کے اسلام جم خانہ میں آج این سی پی اجیت پوار گروپ کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اجیت پوار، پرفل پٹیل، سنیل تٹکرے، چھگن بھجبل، ثنا ملک، نواب ملک اور این سی پی کے تمام وزراء، رکن پارلیمنٹ و ایم ایل ایز کے علاوہ دیگر سینئر پارٹی لیڈران موجود تھے۔ اس موقع پر مسلم کمیونٹی کے لوگ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر اجیت پوار نے یہ بھی کہا کہ رمضان صرف ایک مذہب تک محدود نہیں ہے۔ یہ ہمیں اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ اور ضرورت مندوں کے دکھ کو سمجھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ ہندوستان تنوع میں اتحاد کی علامت ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com