جنرل اسپتال کیمپس کو صحت بخش بنانے کیلئے ریاستی حکومت 5 کروڑ گرانٹ ریلیز کرے، وزیر صحت راجیش ٹوپے سے آصف شیخ کا مطالبہ


جنرل اسپتال کیمپس کو صحت بخش بنانے کیلئے ریاستی حکومت 5 کروڑ گرانٹ ریلیز کرے، وزیر صحت راجیش ٹوپے سے آصف شیخ کا مطالبہ


مریضوں اور انکے رشتہ داروں کیلئے صحت افزاء ماحول کی تعمیر کیلئے ہال نما رہائشی کمرہ ، گارڈن ، انٹرنل ڈرینج ، سمینٹ روڈ کی تعمیر ، روشنی و دیگر انتظامات ضروری





مالیگاؤں : 15 جنوری (نمائندہ خصوصی) شہریان کو بہتر طبی سہولیات کیساتھ راحت و صحت بخش ماحول بھی دینا وقت اور حالات کی ضرورت بن گیا ہے ۔مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئے ضروری ادویات کے علاوہ پر فضا ماحول فراہم کرنا انتہائی اہم ہے ۔ ایسے حالات میں اگر ہم دیکھیں تو مالیگاؤں جنرل اسپتال میں بھی ایسا ہی ایک خوبصورت ماحول بنانے کیلئے سرکار کو پہل کرنا چاہئے ہے اور اسکے لئے ریاستی حکومت سے مسلسل ایک سال سے جنرل اسپتال انتظامیہ نمائندگی کررہی ہیں لیکن ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ملی ۔جسکی اطلاع ملنے پر آصف شیخ رشید نے جنرل اسپتال میں حاضری لگائی اور ڈاکٹرس سے گفت و شنید کر اس معاملے کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔انتہائی ضروری ہے ۔


 ڈاکٹرس نے شیخ آصف سے مطالبہ کیا ہے کہ  وزیر صحت راجیش ٹوپے بھی راشٹروادی کانگریس سے ہیں اور آپ بھی، اسی لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ مالیگاؤں جنرل اسپتال میں درکار طبی سہولیات کے علاوہ صحت بخش ماحول بنانے میں نمائندگی کریں ۔اور گزشتہ آٹھ روز قبل وزیر صحت راجیش ٹوپے سے آصف شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ مالیگاؤں جنرل اسپتال کیمپس میں تعمیری کاموں کیلئے 5 کروڑ روپے کی گرانٹ ریلیز کی جائے ۔
 آصف شیخ نے ممبئی میں ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مالیگاؤں جنرل اسپتال میں کچھ اہم کاموں کی تعمیر کیلئے سرکار ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سے پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرے ۔ان کاموں میں جنرل اسپتال کیمپس کے اندرونی راستوں کی سمینٹ روڈ سے تعمیر کرنا ،مریضوں کیساتھ آنے والے رِشتہ داروں کے رہنے، بیٹھنے اور دیگر ضروریات کی ادائیگی کیلئے ہال نما رہائشی کمروں کی تعمیر کرنا، مریضوں اور انکے ساتھ آنے والوں کیلئے خوبصورت گارڈن کی تعمیر کرنا، انٹرنل ڈرینج کا نظم کرنا، جنرل اسپتال کیمپس کو ایک دوسرے سے منسلک کرتے ہوئے لائٹ و روشنی کا معقول نظم کرنا جیسے عنوانات کا مطالبہ وزیر صحت راجیش ٹوپے سے آصف شیخ نے کیا ہے ۔شیخ آصف نے ان کاموں کا اسٹیمیٹ (بجٹ) بنا کر وزیر صحت کو دیا اور مہاراشٹر سرکار کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سے 5 کروڑ روپے گرانٹ کا مطالبہ کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے