مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر کو معطل کیا جائے، تین رکنی جانچ کمیٹی سے تحقیقات کرنے وزیر اعلیٰ کا فرمان



مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر کو معطل کیا جائے، تین رکنی جانچ کمیٹی سے تحقیقات کرنے وزیر اعلیٰ کا فرمان 



آصف شیخ کی شکایت پر مہاراشٹر حکومت کا کارپوریشن کو مکتوب، کام کے بلوں میں بدعنوانی کا انکشاف 



مالیگاؤں : 3 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے بدعنوان کمشنر و ایڈمنسٹریٹر رویندر جادھو کیخلاف معطلی کی کارروائی کرنے اور تین رکنی جانچ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کارپوریشن کمشنر کے ذریعے ادا کئے گئے بلوں (رقم) اور بینک اکاؤنٹ کی تحقیقات کی جائے تب تک کارپوریشن کمشنر کے جاری کردہ بلوں ہر اسٹے دیا جائے ۔اس طرح کا ایک شکایتی مکتوب آصف شیخ رشید نے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس مہاراشٹر حکومت کو گیارہ فروری کو دیا تھا ۔جس پر آج مہاراشٹر حکومت نے کارپوریشن کمشنر کے نام ایک مکتوب جاری کیا ہے ۔جس میں  وزیر اعلیٰ نے پرنسپل سکریٹری کو تحقیقات اور کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ مذکورہ معاملے کی اپنی سطح پر تحقیق کریں اور جامع احوال رپورٹ حکومت کو پیش کریں۔یہ مکتوب ایم کے باغوان ایگزیکٹو آفیسر ، مہاراشٹر حکومت مہاراشٹر نے آصف شیخ کی شکایت پر کارپوریشن کمشنر کو جاری کیا ہے جس کی ایک کاپی آصف شیخ کو بھی روانہ کی گئی ہے ۔


۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے