پتنگ بازی کے دوران 2 بچے جان کی بازی ہار گئے، مکر سنکرانتی کے دن جلگاؤں میں دردناک حادثہ!
جلگاؤں : 14 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مکر سنکرانتی کے دن جلگاؤں میں آج دو افسوس ناک واقعات سامنے آئے ہیں۔ پتنگ بازی کی آواز میں دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔ ایک کیس میں 12 سالہ لڑکے کو پتنگ کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر خود کشی کرلی ۔ایک اور واقعے میں 8 سالہ بچہ پتنگ اڑاتے ہوئے بجلی کے تار سے ٹکرانے سے جاں بحق ہوگیا۔ ہے دونوں واقعات ایک ہی دن ہوئے۔ اس واقعہ سے شہر میں غم و اندوہ کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جلگاؤں شہر سے کچھ فاصلے پر کسمبا گاؤں میں پتنگ اڑاتے ہوئے ہتیش اومکار پاٹل (عمر 8) کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی۔ ہتیش کی پتنگ بجلی کی تاروں پر اٹکی ہوئی تھی۔ جسے ہتیش نے ہٹانے کی کوشش کی آور اسی درمیان اسے بجلی کا جھٹکا لگا۔
دریں اثناء یش رمیش راجپوت (14 سال) نے جلگاؤں شہر کے کنچن نگر میں پتنگ اڑانے کی اجازت نہ ملنے پر رسی سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ ان دو افسوس ناک واقعات کے بعد دونوں خاندانوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com