افطاری کا چوتھا سال جاری ، جب تک حیات رہیں گے ان شاءاللہ افطاری کا نظم کرتے رہیں گے : احسان شیخ
آصف شیخ کی سرپرستی میں راشٹر وادی بھون سے متصل اراضی پر مدارس کے سفراء و مسافرین کیلئے افطاری کا نظم
مالیگاؤں : 2 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج سے رمضان المبارک کا آغاز ہوا اور پہلے ہی روزے سے خانوادہ شیخ رشید نے عوام بالخصوص مدارس و مساجد کے سفراء اور بیرونی شہر سے خریداری کیلئے آنے والے مسافرین اور مالیگاؤں شہر کے ایسے افراد جو خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کرتے ہیں اور انہیں روزہ افطار کیلئے اپنے گھر واپس جانے میں تاخیر ہوجاتی ہیں تو ایسے مسافرین کیلئے بھی ہم نے شیخ آصف کی سرپرستی میں روزہ افطار کا اہتمام کیا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات آج احسان شیخ نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ یہ روزہ افطار پروگرام کا چوتھا سال ہے ۔ہم خانوادہ شیخ رشید کی جانب سے مرحوم شیخ خلیل اور مرحوم شیخ رشید صاحب کی یاد میں یہ خدمت کا کام کرتے آرہے ہیں ۔احسان شیخ نے بتایا کہ حاجی شیخ جلیل اور حاجی شیخ عقیل اور میری نگرانی میں ہم اس افطاری کے پروگرام ک سلام بحسن خوبی انجام دینے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ روزہ داروں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو ۔احسان شیخ نے یہ بھی بتایا کہ اس افطاری میں ہم کھجور، شربت، پانی کے علاوہ کئی قسم کے پھل اور مٹھائیاں دسترخوان پر سجاتے ہیں ساتھ میں سموسے کا بھی انتظام کیا جاتا ہے اور اسی طرح چنا مسالہ (گھگری)کے ساتھ ہی کھانے میں پلاؤ کا بھی نظم رکھا جاتا ہے ۔احسان شیخ نے بتایا کہ ہم اس اہم افطاری کی خدمت کو ان شاءاللہ مرتے دم تک نیک نیتی سے انجام دیتے رہیں گے ۔اس موقع پر یہاں آصف شیخ سمیت خانوادہ شیخ رشید کے ذمہ داران موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com