مشہور اسلامی حکمران و ترک صدر طیب اردگان پر جان لیوا حملہ کی کوشش ناکام
انقرہ : 5 دسمبر( ایجنسیز/بیباک نیوز اپڈیٹ )عالمی میڈیا میں اپنی خصوصی کارکردگی کی بنا اور اسلامی نظریات کی تکمیل کے لئے سرگرم عمل رہنے والے مشہور اسلامی حکمران و ترک صدر رجب طیب اردگان پر جان لیوا حملہ کی کوشش ناکام کردی گئی ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ارگان پر صوبہ سیرت میں بم دھماکے کے ذریعے حملے کی کوشش کی گئی جسے ترک سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔
ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ طیب اردگان صوبہ سیرت میں ایک ریلی میں شریک تھے، اس دوران پولیس کی گاڑی جو ریلی کی حفاظت پر مامور تھی، سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کے نیچے سے بم برآمد کیا جس کو فوراً بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔
ترک میڈیا کے مطابق واقعہ کے بعد فرانزک ٹیموں نے کار کو گھیرے میں لیکر انگلیوں کے نشانات اور دیگر شواہد جمع کرلیے ہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی کسی تنظیم نے اسکی ذمہ داری لی ہے ۔
1 تبصرے
Please give us reference of your news 🙂
جواب دیںحذف کریںbebaakweekly.blogspot.com