ہندوستان کی پانچ ریاستوں میں کورونا ویرینئٹ کا پھیلاؤ ، مریضوں کی تعداد 22 تک پہنچی
پونہ، پمپری چنچوڑ سمیت مہاراشٹر میں 9 ،راجستھان میں 9 کرناٹک میں دو اور دہلی گجرات میں ایک ایک مریض
ممبئی : 5 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)کرناٹک میں دو مریض ،گجرات میں ایک اور دہلی میں ایک کے بعد مہاراشٹر میں آٹھ، راجستھان میں نو مریضوں کے ساتھ ہندوستان میں کورونا ویرینئٹ کے کل مریضوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہیں ۔ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق ڈومبیولی میں اومیکرون کے مریض پائے جانے کے بعد اومیکرون ویرینئٹ آج پونہ میں داخل ہوا ہے۔ پونہ شہر سے ایک اور پمپری چنچواڑ سے سات افراد اومیکرون وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ پمپری چنچواڑ میں نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے افراد کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے اور راجستھان میں بھی ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راجستھان میں جنوبی افریقہ کے ایک خاندان کے نو افراد کو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔جس سے سنسنی پیدا ہو گئی ہے۔ اومیکرون کے مریضوں کی دریافت کے بعد ملک میں اومیکرون کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ کل ڈومبیولی میں ایک مریض کے بعد آج پونہ میں ایک اور پمپری چنچوڑ میں سات مریضوں کی رپورٹ مثبت آئی، جس سے مہاراشٹر میں اومکرون کے مریضوں کی تعداد نو ہوگئی ہے اور ملک میں مریضوں کی کل تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے ۔
جے پور، راجستھان میں 9 مریض
اومیکرون کے 9 مریض پائے گئے۔ میاں بیوی اور دو بچوں کے ساتھ ایک خاندان جنوبی افریقہ سے آدرش نگر جے پور آیا۔ وہ کورونا کی نئی شکل سے متاثر تھے۔ جے پور میں رہنے والے خاندان کے پانچ دیگر افراد اومکرون سے متاثر ہوئے ہیں۔ جو 25 نومبر کو ہندوستان پہنچا تھا۔
پونہ میں مریض کیسے بڑھے؟
24 نومبر کو کل چھ لوگوں کے نمونے جن میں ایک 44 سالہ نائجیرین خاتون اور اس کی دو بیٹیاں، نیز اس کے بھائی اور پمپری-چنچواڑ سے اس کی دو بیٹیاں شامل ہیں، کو اومیکرون ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری میں روانہ کیا گیا تھا۔ پونہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی نے آج شام اپنی رپورٹ دی ہے۔ ان میں سے چھ اومیکرون سے متاثر پائے گئے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com