راشٹروادی کانگریس پارٹی کی فعال ممبر سازی کا اجراء ، آج سے شہر بھر میں ممبر سازی مہم کا آغاز
این سی پی بھون پر کورونا مدافعتی ٹیکہ کیمپ ، شیخ آصف سمیت درجنوں افراد نے کورونا مدافعتی ٹیکہ لگوایا
مالیگاؤں : 5 دسمبر (پریس ریلیز) راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد چندرا جی پوار کی یوم پیدائش کے موقع پر جہاں مہاراشٹر بھر میں مختلف سیاسی، سماجی و فلاحی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے وہیں مالیگاؤں شہر میں بھی راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کی رہنمائی و قیادت میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے اس ضمن آج راشٹروادی بھون پر کورونا مدافعتی ٹیکہ کاری (ویکسینیشن کیمپ) کا انعقاد کیا گیا جس میں آصف شیخ رشید نے کورونا جیسی مہلک بیماری سے بچاؤ کیلئے حکومت کی جانب سے کی گئی اپیل کے تناظر میں ویکسن لگانے کا فیصلہ لیا اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ سمیت تقریبا 50 سے زائد ذمہ داران، عہدیداران و ورکروں نے ویکسین لگوایا ۔اس موقع پر آصف شیخ رشید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بے شک زندگی اور موت اللہ رب العزت کے قبضہ قدرت میں ہیں اس پر ہمارا ایمان ہیں اور بیماری سے بچاؤ کیلئے احتیاط کرنا ہم سب کی دینی و ملی ذمہ داری بھی ہیں اور اگر کوئی بیمار ہوتا ہے تو دعا اور دوا لی جاتی ہیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ جہاں سرکار نے اپیل کی وہیں ہم نے اس پروگرام کا انعقاد کیا اور تقریبا 50 افراد نے کورونا مدافعتی ٹیکہ لگوایا ۔
اس سے قبل راشٹروادی بھون پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کی فعال ممبر شپ کا اجراء کیا گیا اور آج سے ہی شہر بھر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی فعال ممبر سازی مہم جاری کردی گئی ہے ۔اسطرح کی تفصیلات مقامی ضلعی صدر شیخ آصف نے دی اور بتایا کہ فعال ممبر سازی میں ابتدائی طور پر درجنوں افراد نے بھون پر اپنی ممبر سازی رجسٹرڈ کروایا ۔شیخ آصف نے کہا کہ یہ تمام پروگرام راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد پوار کے 81 ویں جنم دن کے موقع پر کئے جارہے ہیں اور آئندہ ہفتہ 12 دسمبر کو حبیب لانس میں صبح گیارہ بجے شرد پوار راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ذمہ داران ،عہدیداران اور ورکروں سے لائیو خطاب فرمائیں گے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com