مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی رکشا چالک مالک سیل کا قیام عبدالقیوم رنگیلا صدر نامزد، رکشا مالکان اور ڈرائیور کو ریاستی و مرکزی حکومت کی اسکیمات سے فائدہ پہنچانے کی جدوجہد

مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی رکشا چالک مالک سیل کا قیام عبدالقیوم رنگیلا صدر نامزد


رکشا مالکان اور ڈرائیور کو ریاستی و مرکزی حکومت کی اسکیمات سے فائدہ پہنچانے کی جدوجہد

مالیگاؤں : 12 اگست (پریس ریلیز) مالیگاﺅں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی رکشا چالک مالک سیل کا قیام عمل میں لایا گیا اور اس سلسلے میں راشٹروادی بھون پر آصف شیخ کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں شیخ عبدالقیوم شیخ ایوب (قوم رنگیلا) کو مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی رکشا چالک مالک سیل کا صدر بنایا گیا ہے ۔اس موقع پر رکشا ڈرائیورس کے مسائل حل کرنے، کارپوریشن سے رکشا اسٹاپ کی منظوری، ٹرافک پولس اور آر ٹی او سے جڑے مسائل پر نمائندگی اور فائنانس کے مسائل پر نمائندگی کی جائے گی۔ رکشا ڈرائیور اور مالک کو غیر منظم مزدوروں کے ساتھ سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرکار نے اسکیم جاری کی ہیں ہم اس اسکیم سے رکشا ڈرائیور اور مالکان کو فائدہ پہنچانے کیلئے کوشش کریں گے ۔شیخ آصف نے کہا کہ رکشا ڈرائیوروں کے بچوں کی تعلیم کا خرچ سرکار دے گی، میڈیکل سہولیات فراہم کرے گی، حادثات پر ہونے والی اموات ہر چار لاکھ دینے جیسی چار اسکیم ریاستی اور چار اسکیم مرکزی حکومت کی ہیں ۔اس کا فائدہ پہنچانے کیلئے ہم آن لائن رجسٹریشن این سی پی آفس سے کریں گے اور انہیں امداد دلانے کی کوشش کریں گے۔یہاں عبدالقیوم رنگیلا نے اظہار خیال کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کرنے اور رکشا ڈرائیور کے مسائل حل کرنے کا عندیہ دیا ۔قیوم رنگیلا نے کہا کہ شہر بھر کے رکشا چالک مالک اپنے مسائل حل کرنے کیلئے اور این سی پی کے رکشا چالک مالک سیل سے جڑنے کیلئے مجھ سے 9272007300 پر رابطہ کریں ۔اس پروگرام میں شیخ آصف، شاہد ریشم والا، ایوب خان، شکیل جانی بیگ ،رکشا چالک مالک سیل کے صدر عبدالقیوم رنگیلا، انیس انا، یونس بھائی، انیس متھن، مجو فٹر سمیت رکشا ڈرائیور و مالک کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے