ہیلو… میں شرد پوار بات کر رہا ہوں ، پیسے دے کر معاملہ ختم کرو ! شرد پوار کی آواز نکال کر ہفتہ وصولی کرنے والے کیخلاف ایف آئی آر درج
پونہ : 12 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) ہیلو… میں شرد پوار بات کر رہا ہوں ، پیسے دے کر کیس ختم کرو ۔پمپری چنچواڑ پولس کمشنریٹ کی حدود کے اندر چاکن پولس اسٹیشن علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ این سی پی کے سربراہ شرد پوار کی آواز ایک ویب سائٹ استعمال کرتے ہوئے نکالی گئی اور تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ جس کے خلاف چاکن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ واقعہ جنوری اور 9 اگست 2021 کے درمیان پیش آیا۔
اس معاملے میں دھیرجا دھناجی پٹھارے (ساکن یشونت نگر کھارڈی ، پونہ ) اور اس کے ساتھیوں کے خلاف چاکن پولیس اسٹیشن میں ہفتہ وصولی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پرتاپ راؤ وامن کھنڈے بھاراڈ (عمر 54 ، ساکن یشونت نگر کھراڈی، تعلقہ کھیڈ ، ضلع پونہ ) نے چکن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔
پولیس کے مطابق فریادی کھنڈے بھراڈ نے ۔ ملزمان نے دھمکیاں بھی دیں۔ ملزم 30 مئی 2021 کو فریادی کے گھر آیا۔ اس نے سود میں 5 کروڑ روپے اور تاوان کا مطالبہ کیا۔ جس کی ادائیگی نہ کرنے پر فریادی کو دھمکی دی ہے کہ "میں تمہیں دیکھوں گا ، میں تم دونوں کو زندہ نہیں چھوڑوں گا ، میں تمہیں کسی بھی طرح قتل کر دوں گا ،" ۔ 9 اگست کو ملزم نے کچھ ویب سائٹ استعمال کرتے ہوئے نامعلوم شخص سے کھنڈے بھاراڈ کو فون کیا ۔ ایک نامعلوم شخص نے کہا کہ ہیلو میں شرد پوار بات کر رہا ہوں ، پیسہ دیکر معاملہ ختم کرو ، یہ کہتے ہوئے ملزم نے شرد پوار کی آواز کی نقالی کی اور مدعی سے تاوان کا مطالبہ کیا۔اس ضمن میں ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزم نے کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہوئے مدعی کو فون کیا ۔ملزم کے فون نمبر کے بجائے اس میں ممبئی میں این سی پی کے شرد پوار کے گھر کا فون نمبر دکھایا گیا۔ ملزم نے انٹرنیٹ کے ذریعے ایسی جھوٹی کال کر کے آواز کی نقالی کی۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔اور تفتیش جاری ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com