اقلیتوں کی حفاظت اور بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے شرد پوار کی قیادت ضروری ہیں:آصف شیخ ‏


اقلیتوں کی حفاظت اور بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے شرد پوار کی قیادت ضروری ہیں:آصف شیخ


ہمیں ہر ظلم و ناانصافی کیخلاف متحد ہوکر اقلیتوں کے حقوق حاصل کرنا ہوگا، این سی پی مائناریٹی سیل ورکنگ کمیٹی کی تشکیل، 100افراد میں عہدوں کی تقسیم


آصف شیخ ،ندیم انصاری اور جہانگیر خان کے ہاتھوں نومنتخب عہدیداران کا استقبال


مالیگاؤں :12 اگست (پریس ریلیز) اقلیتوں پر ہورہے ظلم و ناانصافی کیخلاف ہمیں آگے آکر اپنے حقوق حاصل کرنا ہوگا۔آج ملک میں موری سرکار نے اقلیتوں کو حاشیہ پر کھڑا کردیا ہے ۔ملک میں اقلیتوں پر ظلم کئے جارہے ہیں ایسے میں ہمیں سیکولر سیاسی جماعت این سی پی کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے اقلیتوں کی حفاظت کا بیڑا اٹھانا ہوگا ۔اسطرح کا اظہار خیال مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے این سی پی بھون پر منعقدہ اقلیتی سیل کی ورکنگ کمیٹی کی تشکیل کے موقع پر کیا ۔موصوف نے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے شرد پوار نے مولانا آزاد کارپوریشن کا قیام کروایا ۔وقف بورڈ بنوایا ، اقلیتی کمیشن بنوایا ، اقلیتی برادری کو اسکالرشپ، روزگار کیلئے امداد اور دیگر سہولیات کیلئے این سی پی کی خدمات گراں قدر رہی ہیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ شردپوار کی حکمت عملی سے آج مہاراشٹر میں سیکولر حکومت ہیں اور این آر سی اور سی اے اے پر روک لگی ہوئی ہیں۔آج اقلیتوں کی حفاظت اور بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے شرد پوار کی قیادت ضروری ہیں ۔شیخ آصف نے نومنتخب عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر ظلم و ناانصافی کیخلاف آواز بلند کرنا ہے ۔عوام کے کاموں کو انجام دینے کیلئے ہمیں ہر محاذ پر محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ مالیگاؤں شہر بھی اقلیتوں کا شہر ہے اسکی فلاح اور ترقی کیلئے ہمیں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔یہاں شیخ آصف کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں 100 افراد پر مشتمل مائناریٹی ورکنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ۔اس موقع پر مقامی صدر شیخ آصف، اقلیتی صدر ندیم انصاری پھنی والا، کارگزار صدر جہانگیر خان کے ہاتھوں نومنتخب عہدیداران کو اپوائنٹ مینٹ لیٹر تفویض کیا گیا اور انکا استقبال کیا گیا ۔مایناریٹی سیل میں صدور، نائب صدور ،جنرل سیکرٹریز ،جوائنٹ سیکریٹریز، میڈیا سیل، ترجمان وغیرہ کے عہدے تفویض کئے گئے اور انہیں اپنے عہدے کی ذمہ داری کا احساس دلایا گیا ۔اس پروگرام میں مقامی ضلعی صدر آصف شیخ،کارگزار صدر شکیل شاہ ،شاہد ریشم والا، اقلیتی سیل کے شہری صدر ندیم انصاری پھنی والا، کارگزار صدر جہانگیر خان، شکیل جانی بیگ سمیت سینکڑوں عہدیداران اور ذمہ داران موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے