بلا آخر مہاراشٹر کے وزیر جنگلات سنجئے راٹھوڑ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ پیش کردیا ‏

بلا آخر مہاراشٹر کے وزیر جنگلات سنجئے راٹھوڑ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ پیش کردیا 

ممبئی: 28 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ خبروں کے مطابق مہاراشٹر سرکار کے وزیر جنگلات و شیوسینا کے قدآور لیڈر  سنجے راٹھور نے پوجا چوہان خودکشی کیس کے سلسلے میں آخر کار استعفی دے دیا ہے۔انہوں نے عہدے سے اپنا استعفیٰ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو پیش کیا ہے ۔وزیر جنگلات سنجے راٹھور نے اپنا استعفی لے کر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی سرکاری رہائش گاہ  ورشا پر پہنچے تھے۔ دوسری طرف شیوسینا لیڈر سنجے راٹھور کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی نے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے انکوائری لگاتے ہوئے جانچ شروع کی اور بلا آجر آج وزیر جنگلات کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے