مولانانیاز احمد ملی مسلسل چوتھی مرتبہ جمعیة علماء مالدہ کے صدر منتخب

مولانانیاز احمد ملی مسلسل چوتھی مرتبہ جمعیة علماء مالدہ کے صدر منتخب

مالیگاؤں : 27 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) بروز سنیچر بعد نماز عشاء مسجد ضیاءالاسلام مالدہ کے فوقانی ہال میں جمعیة علماء مالدہ کی انتخابی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا مفتی ابو طلحہ کی تلاوتِ کلام پاک سے پرگرام کا باضابطہ آغاز ہوا مولاناجمال ناصر ایوبی صاحب نے الیکشن آفیسر کی حیثیت سے دستور اساسی کی روشنی میں انتخابی عمل کی تفصیلات بیان کی اور شرکاۓ میٹنگ سے صدارت کیلئے نام پیش کرنے کیلئے کہا جس میں حاضرین کی کثیر تعداد کی جانب سے متفقہ طور پر مولانا نیاز احمد ملّی کا نام پیش کیا گیا اور اتفاق راۓ سے ان کے نام کا اعلان کیا گیا اسی طرح نائب صدور میں مولانا اسماعیل جمالی ، مفتی محمد اسماعیل افسر قاسمی ، مفتی شاکرابن شیخ صادق اور مفتی ابو طلحہ ابن مولانا نیاز ملی کا انتخاب ہوا جنرل سکریٹری کیلئے مولانا شرجیل احمد ملی صاحب منتخب قرار پاۓ جوائنٹ سکریٹری کیلئے حاجی آصف خان اور حافظ ریحان اللہ خان غازی صاحبان کا نام طے ہوا نیز خازن کے طور پر مفتی محمد اسلم ابن شبیر احمد امام و خطیب مسجد آصفہ ابراہیم متفقہ طور پر منتخب ہوۓ۔میٹنگ کی صدارت مولانا حسن ملی صاحب نے بحسن و خوبی انجام دی جبکہ آبزرور اور مبصر کی حیثیت سے مولانا آصف شعبان حافظ انیس اظہرؔ ملّی قاری اخلاق جمالی اور حافظ عبدالعزیز رحمانی اور مولانا ابوزید صاحب موجود تھے ۔صدر محترم کی اجازت اور قاری اخلاق جمالی صاحب کے شکریے کے ساتھ میٹنگ کا اختتام عمل میں آیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے