انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کی یوتھ باڈی کی تشکیل



انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کی یوتھ باڈی کی تشکیل


مرحوم شیخ رشید کی تعمیری سیاست و خدمت خلق کے جذبہ کو پروان چڑھانے کا عزم 



 آمین کھجور والا صدر، ابراہیم شیخ و انصاری طلحہ کارگزار صدر سمیت پندرہ عہدیداروں کا اعلان


مالیگاؤں : انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کی یوتھ باڈی کی تشکیل کرتے ہوئے آج شیخ رشید بھون پر عہدوں کی تقسیم سابق ایم ایل اے آصف شیخ کی سرپرستی میں قومی صدر نوید خطیب احمد کے ہاتھوں انجام دی گئی ۔اس موقع پر یوتھ باڈی کے صدر ،کارگزار صدور اور نائب صدور کے علاوہ سیکرٹری و ترجمان عہدہ کیلئے پندرہ نوجوانوں کی تقرری کا مکتوب بھی تقسیم کیا گیا ۔اس طرح کی تفصیلات سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ آگرہ روڈ پر واقع شیخ رشید بھون پر آج انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کی یوتھ باڈی کی تشکیل  میں شہر بھر کے مختلف علاقوں سے نوجوانوں کو موقع دیا گیا ۔اس موقع پر انہیں شیخ رشید صاحب کی تعمیری سیاست اور خدمت خلق کے جذبہ کو یاد رکھتے ہوئے سیاسی و سماجی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم نے ماضی سے لیکر تاحال شیخ رشید صاحب کی تعمیری سیاست اور سماجی خدمات اور خدمت خلق کو اولیت دی ہے اسی کو مزید وسیع کرتے ہوئے شہر کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کو انکی خدمت کا موقع دیا جارہا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم نے فرقہ پرستوں کیخلاف ہمیشہ اپنے آپ کو سینہ سپر رکھا ہے ۔فرقہ پرستی کیخلاف لڑائی لڑی ہے اور آج بھی پوری جمہوری طاقت کیساتھ فرقہ پرستوں سے لڑ رہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے ،فرقہ پرستوں کی بری نظر سے بچانے کیلئے اور نوجوانوں میں خدمت خلق کا جذبہ پروان چڑھانے کیلئے انہیں آج موقع دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں مہیلا اور اسٹوڈنس سیل کا بھی قیام کرتے ہوئے عہدیداروں کو مکتوب دیا جائے گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمارا مقصد مالیگاؤں شہر میں پارٹی کی تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کیلئے فادر باڈی،ورکنگ کمیٹی کے بعد یوتھ باڈی کی تشکیل دی ہے، انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی سے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں جڑنے کی اپیل بھی آصف شیخ نے کی، آصف شیخ نے ایک سوال کے جواب میں میں کہا کہ شہر میں مضبوط قدم جمانے کے بعد ہمیں بیرون شہر سے بھی پارٹی کے پھیلاؤ کا آفر آرہا ہے ہم اس کے بارے میں بھی غور و خوص کرتے ہوئے آئندہ فیصلہ لینگے ۔انہوں نے کہا کہ  دھولیہ نندوبار، آکولہ، ناسک، جلگاؤں اور بلڈانہ سے پارٹی کیلئے آفر آرہے ہیں لیکن پہلے ہم شہر میں اپنے قدم مضبوط کرینگے اس کے بعد ہی بیرون شہر کو رخ حالات کی مناسبت سے طئے کرینگے ۔


آصف شیخ و نوید خطیب نے بتایا کہ شہری لیول کی یوتھ باڈی یوتھ صدر شیخ امین شیخ رشید کھجور والا کی تقرری کی گئی جبکہ کارگزار صدور میں ابراہیم شیخ رئیس الدین موڑ والا ،انصاری محمد طلحہ محمد رضوان، شیخ جاوید شیخ ستار فروٹ والا ،انصاری سہیل محمد حسین، رضوان خان اسمٰعیل خان، انصاری آصف احمد شکیل احمد عرف آصف مگا کو تقرری دی گئی اسی طرح یوتھ نائب صدور کیلئے شیخ عامر شیخ سلیم عرف پاپا چیرا ،اسلم خان یوسف خان عرف اسلم رکشا والا کو نامزد کیا گیا ۔جنرل سیکرٹری عہدہ کیلئے سید حسن سید مصطفی کیلے والا ،واحد علی شوکت علی عرف واحد بابا، سید سمیر سید سلیم ،شیخ اظہر الدین شیخ زین الدین، وسیم خان گلاب خان، شیخ اویس شیخ عارف عرف اویس لہسن والا ، جمیل احمد فقیر محمد اور یوتھ ونگ کے ترجمان عہدہ کیلئے نعیم اختر دادا میاں عرف نعیم قاضی کو موقع دیا گیا ہے ۔امید ہے یہ تمام نوجوان پارٹی کو مضبوط کرتے ہوئے شہر بھر میں نوجوانوں کو پارٹی سے مربوط کرینگے اور شیخ رشید و آصف شیخ کی طرح اپنی سیاسی و سماجی خدمات کا دائرہ وسیع کرینگے ۔اس موقع پر I.S.L.A.M پارٹی کے درجنوں عہدیداران موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے