دہیوڑ سب اسٹیشن سولار پاور پلانٹ کا کام جاری ، گرنا پمپنگ اسٹیشن سنیچر کو پاور بند رہیگی، پانی کی سپلائی میں تاخیر ، عوام توجہ دیں :کارپوریشن
مالیگاؤں : 15 جولائی (پریس نوٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہریان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 19 جولائی بروز سنیچر کو ایگزیکٹیو انجینئر، مہاوترن کمپنی، مالیگاؤں کے خط کے مطابق، دہیوڑ سب اسٹیشن 33 KV پر ایک نئی 25 میگاواٹ سولار پاور پلانٹ لائن پر کام کیا جا رہا ہے، جس کا بجلی کی فراہمی کا شیڈول مکمل کر دیا گیا ہے۔ گرنا پمپنگ اسٹیشن پر
مذکورہ مرمت کا کام 19 جولائی بروز سنیچرکو کیا جائے گا جس کے نتیجے میں اس دن گرنا پمپنگ اسٹیشن بند رہیگا ۔نتیجتاً 19 جولائی بروز سنیچر کو جن علاقوں میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ بنایا گیا ہے اب وہاں 19 جولائی کی بجائے 20 جولائی کو پانی کی فراہمی کی جائے گی اور جن علاقوں میں 20 جولائی کو فراہم کیا جانے والا پانی اب 21 جولائی کو سپلائی کیا جائے گا، مہاوتارن کمپنی کی طرف سے طے شدہ دیکھ بھال اور مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد دو دنوں میں منصوبہ کے مطابق گرنا پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔اس طرح کی تفصیلات ایک پریس نوٹ میں مالیگاؤں کارپوریشن کے محکمہ اب رسانی نے دی ہے ۔کارپوریشن نے اپیل کی ہے کہ مندرجہ بالا تکنیکی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریان مذکورہ پانی کی فراہمی کی منصوبہ بندی کا نوٹس لیں اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں۔ یہ درخواست میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں کی جانب سے اس پریس نوٹ کے ذریعہ کی گئی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com