بریکنگ نیوز :ناسک ضلع کے تمام تعلیمی ادارے 4 جنوری تک نہیں کھلیں گے، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے منصوبہ بندی جاری :وزیر زراعت چھگن بھجبل


بریکنگ نیوز :ناسک ضلع کے تمام تعلیمی ادارے 4 جنوری تک نہیں کھلیں گے، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے منصوبہ بندی جاری :وزیر زراعت چھگن بھجبل

 
مالیگاؤں :22 نومبر ( بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر نے ہنگامہ مچا دیا ہے ۔دہلی، راجستھان، گجرات، ہماچل میں کورونا وبا سے بگڑتی صورت حال کے سبب ان ریاستوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا ہے وہیں مہاراشٹر کے دیگر شہروں میں کورونا کے نئے مریضوں نے تشویش پیدا کردی ہے اسی طرح مہاراشٹر سرکار نے ریاست کی اسکولوں کو 23 نومبر بروز پیر سے اسکولوں کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے ممبئی، تھانہ، پنویل، اورنگ آباد وغیرہ میں اسکولوں کو جاری کرنے کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے ۔ان علاقوں میں اسکولوں کو جاری نہیں کیا جائے گا ۔اسی ضمن میں ناسک ضلع رابطہ وزیر چھگن بھجبل کی صدارت میں ناسک ضلع کلکٹر، کمشنر ،پولس حکام اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جہاں یہ فیصلہ لیا گیا ہے ناسک ضلع کے تمام اسکولوں و کالج 4 جنوری تک بند رہیں گے ۔اس بارے میں مزید رہنمایانہ ہدایات جاری کی جارہی ہے ۔اسطرح کی اطلاع نمائندہ بیباک کو موصول ہوئی ہے، خیال رہے کہ کل بروز پیر 23 نومبر سے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کا آغاز ہونا طئے کیا گیا تھا لیکن آج پالک منتری کی جائزہ میٹنگ میں اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

bebaakweekly.blogspot.com