تہذیب پرائمری اسکول، جماعت پنجم اسکالرشپ امتحان کا رزلٹ صد فیصد رہا۔تمام ۳۳ طلبہ میرٹ لسٹ میں شامل اور اسکالرشپ کے حقدار۔


تہذیب پرائمری اسکول، جماعت پنجم اسکالرشپ امتحان کا رزلٹ صد فیصد رہا۔تمام ۳۳ طلبہ میرٹ لسٹ میں شامل اور اسکالرشپ کے حقدار۔

مالیگاوں ۔17نومبر (پریس ریلیز )
انجمن تہذیب الاخلاق کے زیرانصرام جاری تہذیب پرائمری اسکول، جماعت پنجم اسکالرشپ امتحان 16فروری 2020 بروز اتوار کو امتحانی سینٹر سردار پرائمری اسکول میں منعقد ہوا۔اس مقابلہ جاتی امتحان میں اسکول ہذا کے فعال ہیڈ ماسٹر علی جناب شاکر شیخ صاحب کی رہنمائی میں کل ۳۳ طلبہ نے شرکت کی۔اللہ کے فضل و کرم سے اور طلبہ، معلمات، اور سرپرستوں کے تعاون سے اس امتحان میں شریک تمام ہی طلبہ نے اچھے مارکس کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور میرٹ کے حقدار پائے گئے۔
مومن طلحہ نے اور اقصی ارم نے 80 فی صد مارکس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔اس شاندار کامیابی پر اسکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر عالی جناب الحاج شاکر شیخ جن کی سرپرستی میں اسکول ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور جملہ معلمات و سرپرستوں کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور اللہ کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی اسکول ہذا کو نظر بد سے بچائے اور طلبہ کو دونوں جہاں میں کامیابی عطا فرمائے ۔

شعبۂ نشر و اشاعت
تہذیب پرائمری اسکول مالیگاوں ناسک

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے