جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد گرفتار، دہلی فساد کیلئے سازش رچنے کا الزام


جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد گرفتار، دہلی فساد کیلئے سازش رچنے کا الزام


نئی دہلی: 13 ستمبر (ایجنسی ) معروف طلبہ لیڈر عمر خالد کو دہلی پولس نے آج یو اے پی اے کے تحت گرفتار کرلیاہے اور ان پر دہلی فساد کے دوران سازش رچنے کا الزام عائد کیاگیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق آج رات گیارہ بجے دہلی پولس کے اسپیشل سیل نے نوجوان سماجی کارکن اور طلبہ لیڈر عمر خالد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ان کی گرفتاری یو اے پی اے کے تحت ہوئی اور ایک بجے سے لگاتار ان سے سوالات کئے جارہے ہیں ۔ عمر خالد پر اسی سال فروری میں تین دنوں کے فساد میں سازش رچنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔
اسی سال 24 سے 27 فروری تک شمال دہلی کے علاقوں میں فرقہ وارانہ فساد ا ت ہوئے تھے جس میں 53 سے زیادہ لوگوں کی مو ت ہوگئی تھی اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے تھے ۔ مرنے والوں میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔

                          (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے