مولانا کلیم صدیقی کی رہائی کو لیکر فلک شگاف احتجاجی نعروں کے ساتھ مختلف مکتبہ فکر کے نمائندوں و ملی تنظیموں کا سخت احتجاجی ردعمل ‏

مولانا کلیم صدیقی کی رہائی کو لیکر فلک شگاف احتجاجی  نعروں کے ساتھ  مختلف مکتبہ فکر کے نمائندوں و ملی تنظیموں کا سخت احتجاجی ردعمل 


مالیگاؤں دستور بچاو کمیٹی کے  بینر تلے جمعتہ علماء مدنی روڈ , سلیمانی چوک , و مشترکہ سُنی تنظیم , سُنی  اشرف اکیڈمی و دیگر ملی تنظیموں کا ایڈیشنل کلکٹر کی معرفت صدر جمہوریہ کے نام مطالباتی میمورنڈم روانہ 



مالیگاؤں :24 ستمبر (پریس ریلیز)  دستور بچاو کمیٹی کے بینر تلے احتجاجی پروگرام کی قیادت جنتادل سیکولر کے سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی نے کی ۔ملک میں جب کبھی مسلمانوں پر ظلم ستم اور فرقہ پرستوں کی جانب سے دستور کی پامالی کی گئی تب  شہر کے مرد مجاہد لیڈر مرحوم ساتھی نہال احمد اور مرحوم ساتھی بلند اقبال نے دستور بچاو کمیٹی کے بینر تلے شہر کی تمام ہی ملی اور مسلکی تنظیموں کو اکھٹا کرتے ہوئے سخت احتجاجی راستے اختیار کئے ۔جس کے ذریعے ملک کے ڈرے سہمے مسلمانوں کو مالیگاؤں شہر سے ایک راہ میسر ہوئی ۔اسی نہج پر آج دستور بچاؤ کمیٹی نے حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب کی گرفتاری پر ملک کی مسلم تنظیموں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھارتی آئین اور قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔اسی طرح مالیگاؤں شہر کی مذہبی ملی سماجی تنظیموں  نے دستور بچاو کمیٹی کے بینر تلے دوٹوک ٹوک انداز میں کہا کہ اترپردیس کی یوگی حکومت نے مولانا کلیم صدیقی صاحب کو گرفتار کرکے ملک کے مسلمانوں اور سیکولر عوام کو ایک ساتھ کئی پیغامات دے رہے ہیں۔ ایک پیغام تو یہ ہے کہ بھارتی آئین نے شہریوں کو آزادی مذہب کو ماننے اور اس کی تبلیغ و اشاعت کی خواہ جتنی بھی اجازت دی ہے ۔لیکن موجودہ فرقہ پرست حکومت کے فیک ایجنڈے کے تحت کم از کم ملک کے مسلمانوں کو اس کی اجازت تو نہیں ہیں, اور فرقہ پرستوں کی جانب سے ملک کے دستور کو بری طرح پامال کیا جارہا ہےاور حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب کی یو پی اے ٹی ایس کیجانب سے گرفتاری کی خبر ملک کے تمام انصاف پسند شہریوں کے لئے تشویش کا باعث ہے اور مالیگاؤں  دستور بچاو کمیٹی صدر جمہوریہ سے مطالباء کرتی ہے کہ مولانا کلیم صدیقی صاحب پر عائد کردہ مبینہ چارجیز کو غیر مشروط طور پر واپس لیا جائے اور انھیں فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کے ساتھ انصاف کا معاملہ کیا جائے حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب نہ صرف مسلمانوں کے درمیان بلکہ غیر مسلم سماج میں بھی عزت و وقار کی حامل شخصیت ہیں اور موصوف کی گرفتاری نے ایک بڑے سیکولر ذہین رکھنے والے طبقے میں بے چینی پیدا کر دی ہے اور صدر جمہوریہ سے  یہ بھی اپیل کی گئی کے کسی ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے یو پی اے ٹی ایس کی کاروائی کی جانچ کی جائے۔ آج کی یہ احتجاجی ریلی موٹر سائیکل کے ذریعے محمد مستقیم ڈگنٹی کی قیادت میں پرشگاف نعروں کے ساتھ  ایڈیشنل کلکٹر آفس پہنچی اور آج کی اس احتجاجی پروگرام میں شہر کے سیکڑوں سرکردہ اور قومی ملی درد رکھنے والی تنظیموں نے شرکت کی ۔محمد مستقیم ڈِگنیٹی، حاجی یوسف الیاس، رضوان خان سر، عبدالباقی راشن والے، عبدالرشید سیٹھ ایولے والے، ناصر خان کرانہ والے، قاری اخلاق احمد جمالی، حاجی اطہر حسین اشرفی صاحب,  صوفی عبدالحمید قادری,  حافظ عبدالعزیز رحمانی، صوفی نورالعین صابری، اکبر سیٹھ اشرفی، تنویر زوالفقار، سید سلیم گیرج والے، منصور شبیر احمد، سھیل عبدالکریم، ڈاکٹر ارشد یوسف ,  عارف حسین پاپا، شیخ انیس مستری رمضان محمد عباس، اسلم شاہ، مسیح اللہ بیسٹ، شیخ جاوید انیس،  فیاض انمول، عتیق لوکھنڈ والے، کلیم شاہ بھیا لال، ابوبکر صدیق، افتخار بیلباغ،   توحیداحمد، یحییٰ عبدالجبار, محمد حامد حسین,  جلاّ مقادم, محمد وائرمین , ابواللیث انصاری،  حنان سرکار، شفیق الرحمن پی کے، تنویر اشرف، ابوشعیب نہالی، سلیم گڑبڑ، شکیل خان کرانہ والے، انصاری اخلاق احمد,  مشتاق بسی، طارق راجہ، اسحاق ابراہیم , عبدالماجد منصور، عبید رضا، اعجاز مقادم، ہارون ماسٹر، شاھد بھائی، سمیت انصاف پسند شہریان بڑی تعداد میں حاضر رھے۔اسطرح کی پریس کانفرنس نوٹ مالیگاؤں شہر دستور بچاؤ کمیٹی ن جاری کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے