مالیگاؤں میں دس کروڑ سے زائد کا زمین گھوٹالہ ، زمین مافیا کے خلاف مکوکا کے تحت کارروائی کی جائے
مالیگاؤں میں دس کروڑ سے زائد کا زمین گھوٹالہ ، زمین مافیا کے خلاف مکوکا کے تحت کارروائی کی جائے مختلف پولس اسٹیشنوں میں آٹھ ایف آئی آر درج ، کئی نامور ہندو اور مسلم زمین کے تاجروں پر دھوکہ ہی کا الزام متاثرین کی ہیومن رائٹس سوشل ڈیولپمنٹ پونہ کی صدر سونالی پوار کیساتھ پریس کانفرنس مالیگاؤں : 20 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) کہتے ہیں زر، زن اورزمین کے واسطے بڑی بڑی سلطنت تباہ ہوگئی کئی لوگوں کا ایمان خراب ہوگیا، چاہیے ہندو کے و یا مسلمان دولت کے واسطے اور دنیا کمانے کیلئے اپنے اپکو بھول جاتے ہیں اور دھوکہ دہی میں پڑ کر اپنا اور دوسروں کے خسارہ کا سبب بنتے ہیں ۔اسی طرح کا ایک سنسنی خیز انکشاف جمعرات کو ہوٹل مراٹھا دربار میں منعقدہ پریس کانفرنس سے ہیومن رائٹس سوشل ڈیولپمنٹ پونہ کی صدر سونالی پوار نے کیا، انہوں نے زمین معاملہ میں دھوکہ دہی کے شکار متاثرین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مالیگاؤں شہر کے دونوں جانب مشرقی اور مغربی مالیگاؤں کے کسانوں اور تاجروں کے ساتھ دھوکہ دہی کرتے ہوئے لوٹاگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے میری والدہ ارچنا آہیرے برمہن گاو...