ایم آئی ایم بی جے پی کی اسکرپٹ پر ایس آئی آر مخالف ایجنڈا پر کام کررہی ہے، جنرل بورڈ میں ہنگامہ آرائی پر آصف شیخ کا الزام
ایس آئی آر کیلئے اسٹنٹ بوتھ آفیسر کی تقرری کی تجویز عوام کی سہولت کیلئے منظور کی گئی
ہنگامہ آرائی کی خبر مالیگاؤں سے ممبئی اور دہلی تک پہنچ گئی، اگر ایس آئی آر کے کام میں رکاوٹ کا پیش آئی تو ایم آئی ایم اور بی جے پی ذمہ دار
مالیگاؤں : 3 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جنرل بورڈ میٹنگ میں جمعرات کو ایس آئی آر کے سروے کے لیے اسٹنٹ بوتھ آفیسر کی تقرری کرنے کی تجویز کو جنرل بورڈ میں سیکولر فرنٹ کی جانب سے میئر نسرین شیخ نے منظور کیا اور اس تجویز کو ضلع کلکٹر کو روانہ کی اس سے عوام کو سہولت میسر ہوگی ۔ایس آئی آر کیلئے بی ایل اوز کی مدد کیلئے ہم شہر کے ڈی ایڈ و بی ایڈ نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے تجویز منظور کررہے ہیں ایک طرف عوام کو ایس آئی آر کیلئے سہولیات فراہم ہوسکے گی تو دوسری طرف شہر کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار بھی ملیگا اس طرح شہریان کے مفاد میں ہم نے یہ تجویز منظور کی لیکن جس طرح جمعرات کو جنرل بورڈ میٹنگ میں مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹرس کی جانب سے ہنگامہ آرائی ہوئی وہ برابر نہیں ہے ۔جس طرح بی جے پی نے گزشتہ روز ایس آئی آر ہیلپ لائن سینٹر کو بند کرنے اور اسلام پارٹی کے آصف شیخ و سماجوادی کے مستقیم ڈگنیٹی پر مقدمہ درج کرنے کی اپیل کردی اسی طرح مجلس کے ایم ایل اے مفتی اسماعیل نے بھی پرانت آفیسر کو شکایت دی کہ شہر میں بوگس میپنگ ہورہی ہے اس کیخلاف کارروائی کی جائے ۔اب بی جے پی کی سر میں سر ملاتے ہوئے مجلس ایم ایل اے نے بھی ایس آئی آر میپنگ کی مخالفت کردی اتنا ہی نہیں جنرل بورڈ میٹنگ میں مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹرس نے بھی ایس آئی آر کیلئے اسٹنٹ بوتھ آفیسر کی تقرری پر ہنگامہ کیا تاکہ بھرتی نہ ہوسکے اور ایس آئی آر کا کام رک جائے ۔ان سب باتوں سے پتہ چلتا ہے ایم آئی ایم بھارتیہ جنتا پارٹی کی لکھی گئی اسکرپٹ پر کام کررہی ہے اور جس طرح بی جے پی ایس آئی آر کیخلاف ہے تو ایسے ہی ایم آئی ایم بھی ایس آئی آر کیخلاف نظر آرہی ہے ۔اس طرح کے بی جے پی و ایم آئی ایم کے تال کو دیکھتے ہوئے آصف شیخ نے دونوں اے اور بی ٹیم کو انکی دوستی پر مبارک باد دیا ۔اس طرح کی تفصیلات آج آصف شیخ نے میڈیا نمائندوں کو دی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جو تجویز کلکٹر کو روانہ کی ہے اس میں لکھا ہے کہ آپ الیکشن کمیشن آف مہاراشٹرا سے رہنمائی لیں اور مالیگاؤں کارپوریشن کی جانب سے منظور تجویز پر بھرتی کا اختیار فراہم کریں آصف شیخ نے کہا کہ جنرل بورڈ میں مجلس کارپوریٹرس کے ہنگامہ آرائی کی خبر مالیگاؤں سے ممبئی اور دہلی تک پہنچ گئی ہے اگر اس کام میں رکاوٹ پیش آتی ہے تو پھر عوام کو زیادہ نقصان ہوگا اور اس کی پوری ذمہ داری ایم آئی ایم و بی جے پی پر عائد ہوگی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com