ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے رکشا پر کارروائی ،پچاس گارڈ کی تعیناتی،اتی کرمن کیخلاف پولس کا تعاون مطلوب
میئر نسرین شیخ،اعجاز بیگ،خالد حاجی اور مستقیم ڈگنیٹی کی ایڈیشنل ایس پی سے ملاقات
مالیگاؤں : 3 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود بالخصوص اہم راستوں پر آباد اتی کرمن نکالنے کی کارروائی برسر اقتدار سیکولر فرنٹ و کانگریس کی جانب سے جاری ہے ۔آگرہ روڈ و شہید عبد الحمید روڈ کے تقریباً 600 سے زائد اتی کرمن نکالے گئے ۔ان مقامات پر دوبارہ اتی کرمن نہ ہو اس کیلئے کارپوریشن کے ساتھ ساتھ پولس انتظامیہ بھی اپنا تعاون پیش کریں اس طرح کا مطالبہ آج میئر نسرین شیخ و اعجاز بیگ ،مستقیم ڈگنیٹی اور خالد شیخ رشید نے پولس انتظامیہ سے کیا ۔اس طرح کی تفصیلات اعجاز بیگ نے دی ۔موصوف نے کہا کہ شہر میں اتی کرمن کیخلاف جہاں کارروائی جاری ہے اسے مستقل طور اتی کرمن سے پاک رکھنے کیلئے ہم کارپوریشن کی جانب سے پچاس گارڈ تعینات کرنے والے ہیں ایک دو روز میں اسکا فیصلہ ہوجائے گا وہیں شہر میں اتی کرمن و ٹریفک کا سنگین مسئلہ کی اہم وجہ شہر میں جاری غیر قانونی رکشا بھی ہے جس سے سڑکوں پر ٹریفک و ہوائی آلودگی پیدا ہورہی ہے ۔بھنگار والے رکشا شہر میں چلائی جارہی ہے۔ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے شہر میں پولس کی تعیناتی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔رکشا کی وجہ سے ٹریفک بڑھ رہی ہیں اسے کنٹرول کرنا ضروری ہے ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ شہر کی عوام اس کارروائی سے خوش ہیں اور ہم چاہتے ہیں پورا شہر اس کارروائی میں تعاون پیش کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس مسلہ پر ہم نے ایڈیشنل ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو سے ملاقات کرتے ہوئے تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com