موجودہ حالات اور ایس آئی آر کو لیکر اسلام پارٹی کی ہنگامی میٹنگ تمام کارپوریٹرس، عہدیداروں اور ورکرس میٹنگ میں شریک رہیں: آصف شیخ



موجودہ حالات اور ایس آئی آر کو لیکر اسلام پارٹی کی ہنگامی میٹنگ


تمام کارپوریٹرس، عہدیداروں اور ورکرس میٹنگ میں شریک رہیں: آصف شیخ

مالیگاؤں : 3 اپریل (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کے موجودہ حالات اور ایس آئی آر کو لیکر اسلام پارٹی کے بانی و قائد آصف شیخ رشید نے سنیچر کو رات میں 8 بجے دادا دادی پارک اسلامک کلچرل سینٹر نور باغ میں ایک ہنگامی میٹنگ کا اعلان کیا ہے ۔موصوف نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی آر کو لیکر بھارتیہ جنتا پارٹی کی مخالفت اور ایم آئی ایم کی موجودہ سیاسی پالیسی کے مد نظر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا ا.س.ل.ا.م پارٹی اپنے تمام کارپوریٹرس و ورکروں اور عہدے داروں کیساتھ آئندہ کی حکمت عملی اور ایس آئی آر کے سروے کیلئے ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد کررہی ہے ۔موصوف نے بتایا کہ ایس آئی آر کا سروے انتہائی اہم ہے اور ملک و ریاست سمیت مالیگاؤں میں بڑھ رہی فرقہ پرستی سے شہریان کو بچانے کیلئے ہمیں کیا کیا قانونی طور پر مدد کرنا ہوگی کس طرح آئندہ کا لائحہ عمل کیا جائے گا ۔ان سب عنوانات پر آصف شیخ اپنے خیالات کا اظہار کرینگے لہٰذا وقت مقررہ پر تمام کارپوریٹرس، پارٹی کے عہدیداروں اور ورکرس میٹنگ میں شرکت کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے