بجلی کمپنی کی اندھیر نگری، کئی علاقوں میں گھنٹوں پاور سپلائی منقطعگرمی سے عوام کا برا حال


بجلی کمپنی کی اندھیر نگری، کئی علاقوں میں گھنٹوں پاور سپلائی منقطع



گرمی سے عوام کا برا حال، کوئی بولنے والا نہیں ،تکنیکی عذر کے نام پر بجلی کمپنی کی من مانی جاری


مالیگاؤں : 7 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں پاور سپلائی کمپنی شہر کے سٹی فیڈر میں مسلسل لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے، رمضان المبارک و عید جیسے مقدس ایان میں بھی کمپنی کی جانب سے بار بار بجلی سپلائی منقطع رہی اور اب اس ہفتہ بھر سے تکنیکی عذر کے نام پر بجلی کی گھنٹوں سپلائی منقطع ہورہی ہے، گزشتہ 48 گھنٹوں میں شہر کے سٹی فیڈر بیلباغ، چونا بھٹی،راجہ نگر، رسول پورہ وارڈ، آزاد نگر وارڈ،گرووار وارڈ سمیت گلشن یاسین تک کے وسیع علاقوں میں بجلی کی کٹوتی جاری ہے، گرمی کے ایام جاری ہے عوام کا برا حال ہوچکا ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔کسی کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے،کچھ لیڈران الیکشن کے بعد سے اپنے میں مست ہیں تو کچھ شہر کے دیگر مسائل حل کرنے میں لگے ہوئے ہیں لیکن اس جانب بھی توجہ دینا ضروری ہے ۔بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، بار بار سپلائی مسدود ہونے سے عوام کو ذہنی و جسمانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بجلی کمپنی تکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر گھنٹوں سپلائی مسدود کئے ہوئے ہیں لیڈران کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے اس طرح کا مطالبہ و شکایت عوامی سطح پر کی جارہی ہے ۔بیلباغ سٹی فیڈر و رسول پورہ فیڈر اور آزاد نگر فیڈر میں گزشتہ 36 گھنٹوں میں سے پاور سپلائی 20 ۔25 گھنٹے کیلئے بجلی سپلائی منقطع رہی جس کے سبب عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، گرمی کے سبب بچے بوڑھوں کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ہے، انورٹر بھی دم توڑ چکا ہے لیکن بجلی کمپنی کی منانی جاری ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے